ْ پانامہ کیس کا فیصلہ محفوظ، بلاول بھٹو زرداری کی صدارت میں پیپلز پارٹی کا ہنگامی اجلاس

سپریم کورٹ کے متوقع فیصلے کے پہلوؤں پر غور د چیئرمین پیپلز پارٹی کراچی روانہ ہوگئے

جمعہ 21 جولائی 2017 20:43

ْ پانامہ کیس کا فیصلہ محفوظ، بلاول بھٹو زرداری کی صدارت میں پیپلز پارٹی ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جولائی2017ء) سپریم کورٹ کی طرف سے پانامہ کیس کا فیصلہ محفوظ کرنے کے بعد پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی صدارت میں پیپلز پارٹی کا ہنگامی اجلاس زرداری ھاوس اسلام میں میں ہوا اجلاس میں سپریم کورٹ کے متوقع فیصلے کے پہلوؤں پر غور کیا گیا ۔

(جاری ہے)

اجلاس کے بعد چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کراچی روانہ ہوگئے۔ اجلاس میں سید نیر حسین بخاری۔ سینیٹر فرحت اللہ بابر۔سینیٹر شیری رحمان ہمایوں خان۔ مصطفی نواز کھوکھر فیصل کریم کنڈی اور جمیل سومرو۔ نے شرکت کی۔ طارق ورک