پرویز مشرف نے ظفر حجازی کی گرفتاری کو خوش آئندہ قرار دے دیا

امید کرتے ہیں سپریم کورٹ عوامی امنگوں کے مطابق فیصلہ دے گی، سابق صدر

جمعہ 21 جولائی 2017 20:43

پرویز مشرف نے ظفر حجازی کی گرفتاری کو خوش آئندہ قرار دے دیا
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جولائی2017ء) آل پاکستان مسلم لیگ کے چیئر مین اور سابق صدر پرویز مشرف اور پارٹی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد امجد نے پاناما عملدرآمد بینچ کو سراہا ہے ، سابق صدر سید پرویز مشرف نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ بھرپور امید کرتاہوں کہ سپریم کورٹ عوامی امنگوں کے مطابق فیصلہ دے گی ، عوام کی نظریں ہمیشہ کی طرح اب بھی سب سے بڑی عدالت پر لگی ہیں اور اعلیٰ عدلیہ قانون کی پاسداری کرتے ہوئے فیصلہ دے کر پاکستان اور ادارے کی بالادستی برقرار رکھے گی، آل پاکستان مسلم لیگ کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد امجد نے کہا ہے کہ پانامہ کیس شریف فیملی کے لیئے قسمت کی مار ہے ، عوام اب جان چکی ہے کہ نواز شریف اسمبلیوں میں کچھ اور بولتے ہیں جبکہ حقیقت اس کے برعکس ہوتی ہے،ظفر حجازی کی گرفتاری پر رد عمل دیتے ہوئے سید پرویز مشرف نے کہا ہے کہ ایس ای سی پی کے چیئر مین کی گرفتاری خوش آئندہے اور یہ ثابت کرتا ہے کہ پانامہ معاملے میں جو جو شخص ملوث ہے وہ ضرور قانون کی گرفت میں آئے گا، سید پرویز مشرف نے کہا ہے کہ نواز شریف کے پاس کوئی اخلاقی جواز نہیں ہے کہ وہ اپنے عہدے پر قائم رہیں اور ان کے لیئے بہتر یہی ہے کہ سپریم کورٹ انہیں گھر بھیجے وہ ابھی مستعفی ہو کر گھر چلے جائیں،

متعلقہ عنوان :