راولپنڈی :چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ سید منصور علی شاہ نے 9 جج خواتین سمیت 15سول جج و جوڈیشل مجسٹریٹس کے تقرر وتبادلوں کی منظوری دے دی

جمعہ 21 جولائی 2017 21:20

راولپنڈی :چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ سید منصور علی شاہ نے 9  جج خواتین ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جولائی2017ء) چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ سید منصور علی شاہ نے 9 ججخواتین سمیت 15سول جج و جوڈیشل مجسٹریٹس کے تقرر وتبادلوں کی منظوری دے دی ہے جن میں راولپنڈی کی 4خواتین جج بھی شامل ہیں اس ضمن میں رجسٹرار ہائی کورٹ سید خورشید انور رضوی نے سول جج و جوڈیشل مجسٹریٹس کے تبادلوں و تقرریوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جو فوری طور پر نافذ العمل ہو گا نوٹیفکیشن نمبر144 /RHC/ CJJکے تحت مسماة مہناز حیات کا تبادلہ راولپنڈی سے خانیوال جبکہ یاسمین الیاس کا تبادلہ خانیوال سے راولپنڈی کیا گیا ہے مہوش شہزادی کا تبادلہ راولپنڈی سے گجرات اورکرن نشاط لاہور سے راولپنڈی ،نوشین طارق راولپنڈی سے گوجرانوالہ ،اسما کنول چونیاں سے راولپنڈی ،ثوبیہ ترمذی ٹیکسلا سے چونیاں ،سعدیہ سلطانہ شکار پور سے ٹیکسلا ،عفاف اسلم بہاولپور سے ملتان ،سردار کمال الدین افضل گوجرانوالہ سے سلانوالی ،محمد جمشید کبیر والا سے دنیا پور ،نبیل حسین ملتان سے شیخوپورہ، حافظ کاشف لیاقت چیچہ وطنی سے لیہ ،فیصل نسیم میر سلانوالی سے لاہوراورمحمد عرفان کا تبادلہ جھنگ سے لیہ کیا گیا ہے تبدیل کئے گئے تمام ججوں کو ہدائیت کی گئی ہے کہ وہ26جولائی تک اپنی ذمہ داریوں کا چارج سنبھالیں جبکہ مذکورہ جج ٹرانسفر گرانٹ حاصل کرنے کے اہل نہیں ہو ں گے ۔

متعلقہ عنوان :