تیراہ راجگل میں بارودی سرنگ دھماکے میں بم ڈسپوزل سکواڈ کا ایک اہلکار جاں بحق

جمعہ 21 جولائی 2017 21:20

لنڈیکوتل۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جولائی2017ء) خیبر ایجنسی کے دورافتادہ علاقہ تیراہ راجگل میں بارودی سرنگ دھماکے میں بم ڈسپوزل سکواڈ کا ایک اہلکار جاں بحق ہو گیا ہے جبکہ ایک شدید زخمی ہو گیا جسکو طبی امدادکیلئے ملٹری ڈسپنسر ی پہنچا دیا گیا۔

(جاری ہے)

سرکاری ذرائع کے مطابق گز شتہ رو ز خیبر ایجنسی کی دور افتادہ علاقہ تیراہ راجگل جہاں پرپاک فوج کی خیبر فور آپریشن کامیابی سے جاری ہیں دو بم ڈسپوزل سکواڈکے اہلکار بارودی سرنگ صفائی میں مصروف تھے کہ اچانک بارودی سرنگ زور دار دھماکے سے پھٹ گئی جس سے دو نوں بم ڈسپوزل سکواڈ کے اہلکار یا سر اور تبریز شدید زخمی ہو گئے جسکو طبی امدا د کیلئے نزدیک ملٹری ڈسپنسر ی پہنچا دئیے گئے جہاں پر یا سر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا جبکہ دوسرے زخمی تبریز کو پشاور ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :