جاوید چوہدری کے بعد غریدہ فاروقی نے بھی احمد شہزاد کو طنز کا نشانہ بنا ڈالا

muhammad ali محمد علی جمعہ 21 جولائی 2017 20:08

جاوید چوہدری کے بعد غریدہ فاروقی نے بھی احمد شہزاد کو طنز کا نشانہ بنا ..
اسلام آباد (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔21جولائی 2017ء) جاوید چوہدری کے بعد غریدہ فاروقی نے بھی احمد شہزاد کو طنز کا نشانہ بنا ڈالا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کچھ روز قبل نجی ٹی وی کے پروگرام میں معروف اینکر اور صحافی جاوید چوہدری کی جانب سے قومی کرکٹر احمد شہزاد کو طنز کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

(جاری ہے)

جاوید چوہدری کا کہنا تھا کہ جیسے احمد شہزاد بنا کارگردگی دکھائے چیمپئنز ٹرافی کی فتح کا کریڈٹ لیتے رہے ویسے ہی پیپلز پارٹی، ایم کیو ایم اور دیگر جماعتیں بنا کچھ کیے ہی پاناما کیس کا کریڈٹ تحریک انصاف سے چھین لیں گی۔

جاوید چوہدری کے اس بیان کے بعد انہیں شائقین کرکٹ اور قومی کرکٹرز کی جانب سے کی جانے والی شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ اب جاوید چوہدری کے بعد معروف خاتون اینکر غریدہ فاروقی نے بھی احمد شہزاد کو طنز کا نشانہ بنا دیا ہے۔ غریدہ فاروقی کا کہنا ہے کہ رحمان ملک کا موقف ہے کہ جے آئی ٹی کی رپورٹ دراصل ان کی دی ہوئی رپورٹ پر مبنی ہے۔ غریدہ فاروقی کی رائے میں رحمان ملک بھی احمد شہزاد کی طرح کچھ نہ کرنے کے باجود کامیابی کا کریڈٹ لینا چاہتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :