سپریم کورٹ سے پاناما کیس سے متعلق اچھے فیصلے کی امید ہے،علی مدد جتک

این ای260 پر وزیراعظم نے جمعیت علماء اسلام کو پاناما کا تحفہ دیتے ہوئے امیدوار کو کامیاب کرایا گیا

جمعہ 21 جولائی 2017 21:16

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جولائی2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر علی مدد جتک نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ نے پاناما کیس سے متعلق فیصلہ محفوظ کر لیا سپریم کورٹ سے اچھے فیصلے کی امید ہے حلقہ این ای260 پر وزیراعظم نے جمعیت علماء اسلام کو پاناما کا تحفہ دیتے ہوئے جمعیت کے امیدوار کو کامیاب کرایا گیا اور حکومتی مشینری انتخابی نشان کتاب کے لئے استعمال ہوئی 2018 میں وفاق اور صوبوں میں حکومت پیپلز پارٹی کی ہوگی ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ پریس کلب میں پاکستان تحریک انصاف اور پشتونخوامیپ سے مستعفی ہونیوالوں صدیق ترین، با چا خان اچکزئی، با چا خان کاکڑ، نصیب اللہ اچکزئی سمیت سینکڑوں افراد کی پیپلز پارٹی میں شمولیت کے موقع پر پریس کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے کیا اس موقع پر صوبائی جنرل سیکرٹری سید اقبال شاہ اور سیکرٹری اطلاعات سردار سر بلند جو گیزئی ، ملک حمید کاکڑ سمیت دیگر عہدیدار بھی موجود تھے پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر علی مدد جتک نے نئے شامل ہونیوالوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی ملک کی ترقی اور عوام کے مسائل حل کر نا چا ہتے ہیں اور ہم نئے شامل ہو نیوالوں کو مبارکباد دیتے ہیں جو لوگ تبدیلی کا نعرہ لگا کر نوجوانوں کو ورغلا رہے ہیں وہ حقیقت میں تبدیلی لانا نہیں چاہتے بلکہ اقتدار تک جانے کے لئے نوجوانوں کا کندھا استعمال کر رہا ہے نوجوانوں کا قیادت بلاول بھٹو زرداری کر رہے ہیں اور بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی کا کمان سنبھالتے ہوئے ملک بھر میں پارٹی تنظیموں کی جس کی بدولت آج لوگ پیپلز پارٹی میں شامل ہو رہے ہیں مسلم لیگ(ن) اور قوم پرستوں کی حکومت میں ہوتے ہوئے بھی عوام پیپلز پارٹی پر اعتماد کا اظہار کر رہی ہے انہوں نے کہا ہے کہ ملک میں تبدیلی لانے اور قربانی دینی والی جماعت صرف پیپلز پارٹی ہے لوگ اقتدار کے جماعتوں میں نہیں جاتے بلکہ پیپلز پارٹی سے امید رکھی ہے انہوں نے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن) کو حلقہ این ای260 کے لئے امیدوار نہیں ملا بلوچستان میں مستقبل انتہائی خطرناک ہو گی سپریم کورٹ نے پاناما کے فیصلے پر فیصلہ محفوظ کر لیا اور گلی گلی میں چور ہے کہ وزیراعظم نے کرپشن کی ہے انہوں نے کہا ہے کہ حلقہ این ای260 کو جمعیت علماء اسلام کے امیدوار کو کامیاب کرانے کے لئے وزیراعظم نے پاناما کا تحفہ جمعیت کو دیا اور کتاب کے لئے حکومتی مشینری خوب استعمال کی گئی انہوں نے کہا ہے کہ سول سیکرٹریٹ اسٹاف ایسوسی کے صدر اور ان کے عہدیداروں کی گرفتاریوں کی مذمت کر تے ہیں اگر حکومت نے گرفتار ملزمان کو رہا نہ کیا تو پیپلز پارٹی بھر پور احتجاج کرے گی۔