کوئٹہ، بلوچستان کو امن کا گہوارہ بنا نے کے لئے حکومت سیاسی اور عسکری قیادت کے ساتھ مل کر اقدامات اٹھا رہی ہے، ثناء اللہ زہری

صوبے میں بدامنی پر قابو پانے کے لئے ایلیٹ فورس کا قیام عمل میں لایا گیا ہے ،وزیراعلیٰ بلوچستان

جمعہ 21 جولائی 2017 21:15

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جولائی2017ء) وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے کہاہے کہ بلوچستان کو امن کا گہوارہ بنا نے اور پولیس کے استعداد کار کو بڑھانے کے لئے حکومت تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا تے ہوئے سیاسی اور عسکری قیادت کے ساتھ مل کر اقدامات اٹھا رہی ہے جس کی وجہ سے صوبے میں بدامنی پر قابو پانے کے لئے 1 ہزار کی نفری پر مامور ایلیٹ فورس کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جس میں سے 700 سے زائد جوان جدید تربیت حاصل کر چکے ہیں یہ جوان صوبے کے مخصوص حالات اور چیلنجز کا سامنا کر نے کی بھر پور صلاحیت رکھتے ہیں اے ٹی ایف سکول میں ٹیوب ویل کی تنصیب کے علاوہ 80 آسامیوں کو پر کرنے اور 40 فیصد کے علاوہ دیگر20 فیصد الائونس کی منظوری دیتا ہوں تاکہ یہ جوان اپنے فرائض کو احسن طریقے سے سرانجام دے سکیں ان خیالات کا اظہا رانہوںنے جمعہ کو اے ٹی ایف ٹریننگ سکول میں بلوچستان کانسٹیبلری کے 227 اہلکاروں کو ایلیٹ فورس کی پاسنگ آئوٹ پریڈ کے موقع پر منعقدہ تقریب سے اظہار خیال کر تے ہوئے کیا اس موقع پر صوبائی وزراء ڈاکٹر حامد خان اچکزئی،عبدالرحیم زیارتوال، عبیداللہ بابت، اراکین صوبائی اسمبلی پاکستان مسلم لیگ(ن)رکن صوبائی اسمبلی سابق صوبائی وزیر میر عاصم کر دگیلو، انیتا عرفان ،پشتونخواملی عوامی پارٹی کے نصراللہ زیرے، انسپکٹر جنرل پولیس بلوچستان احسن محبوب ،جی او سی41 ڈویژن لیفٹیننٹ جنرل عابد عزیز ، ایڈیشنل آئی جی و بی سی کمانڈنٹ ڈاکٹر مجیب الرحمان، ریجنل پولیس آفیسر وڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ ، کلکٹر کسٹم ڈاکٹر سعید خان جدون ، اے ٹی ایف سکول کے کمانڈنٹ کرنل اسد فاروق ، سیکرٹریز قمر مسعود ، نوراحمد پرکانی ، ڈی آئی جیز شکیل احمد درانی،حبیب امتیاز، ایس ایس پیز احمد شکیل صابر، سہیل احمد شیخ، ایاز بلوچ،وزیر خان ناصر، نذیراحمد کرد، اسد خان ناصر، ایس پی زمان خان ترین، خالد منظور،علی شیر جھکرانی، کرنل چلتن اسکائوٹس اشتیاق احمد سمیت پاک فوج، فرنٹیئر کور ، پولیس، بلوچستان کانسٹیبلری، اے ٹی ایف کے آفیسران بھی موجود تھے وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا ہے کہ گزشتہ برس بلوچستان کانسٹیبلری کی صلاحیتوں کا جائزہ لیتے ہوئے اس میں1 ہزار کی نفری پر مشتمل ایلیٹ فورس کے قیام کا ویژن پیش کیا تھا جس کو عملی جامہ پہنایا گیا اور آج دوسری بیج کی تربیت مکمل ہونے سے 700 اہلکار اپنی تربیت مکمل کر کے ایلیٹ فورس کا حصہ بن چکے ہیں انہوں نے کہا ہے کہ یہ جوان اپنے پیشے کے اعتبار سے عوام کے جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنا تے ہوئے اچھا پولیس آفیسر بنیں گے تاکہ بلوچستان کے مخصوص حالات اور چیلنجز کا سامنا کر سکے اس وقت بلوچستان کو امن وامان کے کئے چیلنجز درپیش ہے ٹارگٹ کلنگ، دہشتگردی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں پر دہشتگرد حملے ہمارے لئے لمحہ فکریہ ہے لیکن بلوچستان پولیس حالات کا نہایت جوان مردی سے مقابلہ کر رہی ہے اور قیمتی جانوں کے نذرانے پیش کر کے عوام کے جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنا رہی ہے انہوں نے پولیس کے بہادر آفیسران، جوانوں اور شہداء پولیس کو سلام پیش کر تے ہوئے کہا ہے کہ حکومت آپ کے ساتھ ہر موقع پر کھڑی ہے وفاقی اور صوبائی حکومت کی سر پرستی سے پولیس کو جدید خطوط پر استوار کر تے ہوئے ان کے استعداد کار کو بڑھانے کے لئے تربیت، اسلحہ، ساز وسامان سے لیس کر دیا ہے جس کے خاطر خواہ نتائج برآمد ہو رہے ہیں صوبے میں امن کے قیام کے لئے پولیس کی جدوجہد قابل تحسین ہے ہماری کوشش ہے کہ پیشہ ورانہ مہارت اور معیار کو مزید بہتر بنایا جائے تاکہ آئندہ چیلنجز کا سامنا کیا جا سکے انہوں نے کہا ہے کہ ایلیٹ فورس کی جوان بلوچستان پولیس کے ناموس کی امانت ہے اور اپنے فرض کو نبھاتے ہوئے دہشتگردوں اور شر پسندوں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے کیونکہ قانون اور ریاست کی طاقت اللہ کی نصرت آپ کے ساتھ ہے فرائض کے ادائیگی کے دوران انسانی حقوق کا احترام ہر شہری کے عزت نفس کا خیال رکھنا بھی آپ پر لازم ہے کیونکہ عوام کے محافظ ہے اور ان کے مدد گار بن کر اپنا صوبے اور محکمے کا نام روشن کریں تربیت کے دوران پوزیشن لینے والے اہلکار مبارکباد کے مستحق ہے اور ایلیٹ فورس کے لئے درکار مالی وسائل خاص طور پر 40 فیصد خصوصی الائونس کی منظوری دے چکا ہوں جس پر عملدرآمد شروع ہو جائیگا اس کے علاوہ 20 فیصد سورس الائونس کے ساتھ ساتھ اے ٹی ایف سکول میں ٹیوب ویل کی تنصیب اور 80 آسامیوں کی بھی منظوری کا اعلان کر تا ہوں جس کی سمری بہت جلد منظور کر لی جائیگی انہوں نے پوزیشن حاصل کرنے والے ایلیٹ فورس کے جوانوں نعمت اللہ، محمد بلال، مختیار علی کو نقد انعام اور تعارفی اسناد سمیت اے ٹی ایف سکول کے سرٹیفکیٹ بھی دیئے اس موقع پر پاسنگ آئوٹ پریڈ کے دوران جوانوں نے مختلف تربیتی آئٹمز پیش کئے جنہیں شرکاء نے پسند کیا اور داد دیں۔

متعلقہ عنوان :