چمن، دوستی گیٹ پر پاکستان اور افغان محکمہ صحت کے احکام کے درمیان پولیو بارے اہم اجلاس

پولیو کے خاتمے کیلئے مشترکہ طور پر لائحہ عمل طے کرنے پر زور

جمعہ 21 جولائی 2017 21:04

چمن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جولائی2017ء) پاک افغان سرحد باب دوستی گیٹ کے مقام پر پاکستان اور افغان محکمہ صحت کے احکام کے درمیان پولیو کے حوالے سے ایک اہم میٹنگ ہوئی میٹنگ میں پاکستان کے جانب سے ڈی ایچ او ڈاکٹر عبد الرشید ناصر ،ایریا کوارڈینیٹر ڈاکٹر شمس اللہ کاکڑ،داود خان، ڈاکٹر عبد اللہ ،ڈاکٹر محمد رضا،ڈاکٹر شاہ جہان ،یاسر شاہ اور دیگر شریک تھے جبکہ افغانستان کے جانب سے پی پی اوڈاکٹر عبیداللہ، ڈی ایچ او ڈاکٹر جاوید، ڈاکٹر بصیر ، ڈاکٹر باریالی ، عبدالجلیل ، کمال الدین ، عبدالوہاب، ڈاکٹر اسد، عبدالرحیم پولیو کوارڈینیٹر اور دیگر نے شرکت کی میٹنگ میں پولیوء کے خاتمے کیلئے مشترکہ طور پر لائحہ عمل طے کرنے پر زور دیا گیا سرحد پر موجود دونوں جانب آباد قبائل کیلئے ایک کمینزم بنانے پر بھی غور کیا گیا جس میں افغانستان کے جانب اور پاکستان کے جانب آباد آبادی کیلئے علیحدہ علیحدہ ٹیمیں تشکیل دی جائی گی میٹنگ کے دوران ایریا کوارڈینیٹر ڈاکٹر شمس اللہ کاکڑ نے فالٹ پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہر جانب سے پولیوء کی ٹیمیں سرحدی کی زیرو لائن تک جائی گی اور اپنے علاقے میں موجو د تمام بچوں کو قطرے پلائیں گے مزید کہا کہ تقسیم شدہ گاؤں جہاں پہلے افغان پولیو کی ٹیمیں آپریشن کیا کرتے تھے اور بچوں کو ویکسین پلاتے تھے اب وہ علاقے پاکستان کے حدود میں ہے اس علاقوں کیلئے پاکستانی حکام اپنے ٹیمیں تشکیل دینگے اور وہاں پربچوں تک ویکسین پہنچائیں گے اس طرح دونوں ملکوں کے صحت کے حکام مشترکہ طور پر اس متفق ہوئے اور پولیوء کے خاتمے کیلئے دونوں جانب سے اس طرح کے کراس باڈر میٹنگ جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :