آل پاکستان مسلم لیگ نے ظفر حجازی کی گرفتاری کو خوش آئند قرار دیدیا
امید کرتے ہیں سپریم کورٹ عوامی امنگوں کے مطابق فیصلہ دے گی ،پرویز مشرف
جمعہ 21 جولائی 2017 21:01
(جاری ہے)
جمعہ کو اپنے ایک بیان میں سابق صدر سید پرویز مشرف نے کہا کہ بھرپور امید کرتاہوں کہ سپریم کورٹ عوامی امنگوں کے مطابق فیصلہ دے گی ، عوام کی نظریں ہمیشہ کی طرح اب بھی سب سے بڑی عدالت پر لگی ہیں اور اعلیٰ عدلیہ قانون کی پاسداری کرتے ہوئے فیصلہ دے کر پاکستان اور ادارے کی بالادستی برقرار رکھے گی، آل پاکستان مسلم لیگ کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد امجد نے کہا ہے کہ پانامہ کیس شریف فیملی کے لیئے قسمت کی مار ہے ، عوام اب جان چکی ہے کہ نواز شریف اسمبلیوں میں کچھ اور بولتے ہیں جبکہ حقیقت اس کے برعکس ہوتی ہے،ظفر حجازی کی گرفتاری پر رد عمل دیتے ہوئے سید پرویز مشرف نے کہا ہے کہ ایس ای سی پی کے چیئر مین کی گرفتاری خوش آئندہے اور یہ ثابت کرتا ہے کہ پانامہ معاملے میں جو جو شخص ملوث ہے وہ ضرور قانون کی گرفت میں آئے گا، سید پرویز مشرف نے کہا ہے کہ نواز شریف کے پاس کوئی اخلاقی جواز نہیں ہے کہ وہ اپنے عہدے پر قائم رہیں اور ان کے لیئے بہتر یہی ہے کہ سپریم کورٹ انہیں گھر بھیجے وہ ابھی مستعفی ہو کر گھر چلے جائیں۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.