کراچی ، کورنگی میں دارالعلوم کے قریب فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار وں سمیت 3افراد جاں بحق

جمعہ 21 جولائی 2017 21:01

کراچی ، کورنگی میں دارالعلوم کے قریب فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار وں سمیت ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 جولائی2017ء) کراچی کے علاقے کورنگی میں دارالعلوم کے قریب فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار اور ایک راہ گیر بچہ شہید ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کو کورنگی میں فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار اور ایک راہ گیر بچہ جاں بحق ہو گئے۔

(جاری ہے)

عوامی کالونی تھانے کی پولیس موبائل کو نشانہ بنایا گیا۔ موبائل نمبر ایس پی 1534 پر فائرنگ کی گئی۔ جائے وقوعہ سے 9 ایم ایم کے خول ملے۔ یہ پولیس اہلکاروں پر ایک ماہ میں دوسرا حملہ ہے۔ شہید ہونے والوں میں اے ایس آئی اور کانسٹیبل شامل ہیں جبکہ ایک کانسٹیبل زخمی بھی ہوا۔ …