وزیراعظم نے چوہدری نثار کو مرد بحران قرار دیدیا، شہباز شریف کو وزیر داخلہ کو منانے کا ٹاسک دیدیا

جمعہ 21 جولائی 2017 21:01

وزیراعظم نے چوہدری نثار کو مرد بحران قرار دیدیا، شہباز شریف کو وزیر ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 جولائی2017ء) وزیراعظم نواز شریف نے وزیر داخلہ چوہدری نثار کو مرد بحران قرار دیتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو انہیں منانے کا ٹاسک دے دیا۔

(جاری ہے)

جمعہ کو وزیراعظم نوازشریف کے زیر صدارت غیر رسمی مشاورتی اجلاس ہوا جس میں چوہدری نثار علی خان کا خصوصی تذکرہ کیا گیا۔ وزیراعظم نواز شریف نے اس دوران وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کو مرد بحران قرار دیا اور انہیں منانے کا ٹاسک وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کو دے دیا ۔