پشاور،صدرسرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا پرویز خٹک سے ملاقات

حاجی محمد افضل نے وزیر اعلی کو گذشتہ دنوںبارش کے باعث تاجرو ںکے نقصانات کے حوالے سے آگاہ کیا

جمعہ 21 جولائی 2017 20:57

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جولائی2017ء) سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر حاجی محمد افضل نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک سے چیف منسٹر ہائوس میں ملاقات کی ۔ اس موقع پر سرحد چیمبر کے صدر نے اُنہیں گذشتہ دنوں پشاور شہر میں بارش کے بعد ریتی بازار ،ْ پیپل منڈی ،ْ قصہ خوانی ،ْ سبزی منڈی ،ْ بزاز لڑاں ،ْ بازار خداد داد ،ْ کباڑی بازار اور شہر کے دیگر علاقوں میں پانی کھڑے ہوجانے سے تاجروں کو ہونیوالے کروڑوں روپے کے نقصانات کے حوالے سے آگاہ کیا ۔

حاجی محمد افضل نے وزیراعلیٰ پرویز خٹک سے درخواست کی کہ صوبائی حکومت بارش سے متاثرہ تاجروں اور دکانداروں کے مالی نقصانات کا ازالہ کرنے کے لئے خصوصی فنڈز کا اعلان کرے تاکہ چھوٹے دکانداروں اور تاجروں کے نقصانات کا ازالہ ہوسکے۔

(جاری ہے)

سرحد چیمبر کے صدر حاجی محمد افضل نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک سے صوبے کی صنعتی اور تجارتی سرگرمیوں اور صورتحال سے بھی آگاہ کیا ۔

انہوں نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کو سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ کرنے کی دعوت بھی دی اور کہا کہ اُن کے دورہ سرحد چیمبر سے بزنس کمیونٹی کو نہ صرف حوصلہ ملے گا بلکہ اُن کے مسائل کے حل میں بھی مدد ملے گی۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے سرحد چیمبر کے صدر حاجی محمد افضل کوبزنس کمیونٹی کے مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی اور کہاکہ صوبائی حکومت صنعتکاروں اور تاجروں کو درپیش مشکلات کا ازالہ کرے گی ۔

انہوں نے دورہ سرحد چیمبر کی دعوت بھی قبول کی اور کہاکہ صوبے کی تاجر برادری نے جس حوصلے اور بہادری کے ساتھ نامساعد حالات کا مقابلہ کیا وہ قابل ستائش ہے ۔ انہوں نے سرحد چیمبر کے صدر حاجی محمد افضل کو یقین دلایا کہ صوبائی حکومت صوبے میں صنعتی و تجارتی ترقی کے لئے سرحد چیمبر کی سفارشات پر عملدرآمد کو یقینی بنائے گی اور اُنہیں صوبائی حکومت کی جانب سے ہر ممکن ریلیف دیا جائے گا ۔ سرحد چیمبر کے صدر حاجی محمد افضل نے اُن کی گذارشات سننے اور موقع پر ہدایات جاری کرنے پر وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک کا شکریہ ادا کیا ۔

متعلقہ عنوان :