پاکستان اور چین ترقی ،خوشحالی اورامن کی منزل کے اہم شراکت دار ہیں: میاں عرفان دولتانہ

جمعہ 21 جولائی 2017 20:57

پاکستان اور چین ترقی ،خوشحالی اورامن کی منزل کے اہم شراکت دار ہیں: میاں ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جولائی2017ء) مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی میاں عرفان دولتانہ نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب میاں شہبازشریف پنجاب کی تعمیر و ترقی کے لئے دن رات کوشاں ہیں اور چین سے ان گنت معاہدے کئے گئے ہیں ، چین نے اس وقت پاکستان کے ساتھ دوستی کا حق ادا کیا ہے جب ہمیں توانائی بحران کا سامنا تھا۔چین کی دوستی ہر پاکستانی کی متاع عزیز ہے۔

(جاری ہے)

دونوں ملک ترقی ،خوشحالی اورامن کی منزل کے اہم شراکت دار ہیں۔ چین نے صدر شی جن پنگ کی قیادت میں دنیا کو پر امن اورخوشحال مستقبل کی امید دی ہے اورپاکستان امن اورخوشحالی کے چینی ماڈل سے بے حدمتاثر ہے۔انہوںنے کہا کہ میںون بیلٹ ون روڈ فورم کے انعقاد پر چین کی قیادت کو مبارکباددیتاہوں اورپاکستان ون بیلٹ ون روڈ فورم کے تاریخی اقدام کی بھرپور حمایت کرتاہے۔ون بیلٹ ون روڈ سے چین کا ایشیا کے دیگر ممالک،یورپ اورافریقہ تک مربوط رابطہ ممکن ہو سکے گا۔

متعلقہ عنوان :