محکمہ صحت پنجاب نے ینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن کے رہنماء ڈاکٹر عمار یوسف کیخلاف بدعنوانیوںکے الزام کی تحقیقات کا آغاز کر دیا

جمعہ 21 جولائی 2017 20:26

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جولائی2017ء) محکمہ صحت پنجاب نے ینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن کے رہنماء ڈاکٹر عمار یوسف کیخلاف بدعنوانیوںکے الزام کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے بتایاگیا ہے کہ وائے ڈی اے کے رہنماء ڈاکٹر عمار یوسف پر الزام عائد ہے کہ وہ بیک وقت 2 ہسپتالوں سے تنخواہ لیتے رہے ہیںاور انہوں نے یہ بات محکمہ صحت سے چھپائی رکھی جس پر محکمہ صحت نے کارروائی شروع کر دی محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر کے مطابق لاہور جنرل ہسپتال کے وائے ڈی اے رہنما ڈاکٹر عمار یوسف 2 ہسپتالوں سے مبینہ طور پر تنخواہ لیتے رہے ڈاکٹر عمار یوسف 3 مارچ 2015ء سے 5 مارچ 2017ء تک کوٹ خواجہ سعید ہسپتال سے ایڈہاک میڈیکل افسر کی تنخواہ لیتے رہے ہیں اسی دوران وہ لاہور جنرل ہسپتال سے پی جی ٹرینی کی یکم جنوری 2015 سے 31 دسمبر 2016 تک کی ماہانہ تنخواہ لیتے رہے۔

(جاری ہے)

محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر نے ڈبل تنخواہ لینے پر کارروائی شروع کر دی اس حوالے سے جب ڈاکٹر عمار سے رابطہ کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ یہ معاملہ پرانا ہے۔

متعلقہ عنوان :