ظفر مجازی کی گرفتاری اسکے جرم کامنہ بولتا ثبوت ہے، ریکارڈ ٹمپرنگ کروانے والے کو بھی منظر عام پر لا نا چاہئیے ، خورشید شاہ

جمعہ 21 جولائی 2017 20:24

ظفر مجازی کی گرفتاری اسکے جرم کامنہ بولتا ثبوت ہے، ریکارڈ ٹمپرنگ کروانے ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جولائی2017ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا ہے کہ ایس ای سی پی کے چیئرمین ظفر مجازی کی گرفتاری اس کے جرم کامنہ بولتا ثبوت ہے، ریکارڈ ٹمپرنگ کروانے والے کو بھی منظر عام پر لا یا جانا چاہئیے ۔

(جاری ہے)

جمعہ کے روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے چیئرمین ایس ای سی پی ظفر مجازی کی گرفتاری پر کہا کہ ظفر مجازی سے ریکارڈ ٹمپرنگ کروانے والے کو بھی بے نقاب کرنا چاہئے، واضح ہونا چاہئے کہ اس فراڈ کا فائدہ کس کو ہو رہا تھا، انہوں نے کہا کہ ایف آئی اے کی انکوائری کے بعد ظفر مجازی پر محکمانہ کارروائی کیوں عمل میں نہیں لائی گئی، موجودہ دور حکومت میں ادارے اپنا کردار فراموش کر چکے ار اداروں کے حصے کا کام بھی عدالتوں کو کرنا پڑ رہا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ اداروں کی تباہی کے ذمہ دار وزیراعظم نواز شریف ہے جنہوں نے اپنے آپکو پانامہ کیس سے بچانے کیلئے اداروں کا بیڑہ غرق کر دیا اور سارے ٖٖغلط کام کی سرپرستی حکومت خود کر رہی ہے۔