شریفوں کے تمام جھوٹ پکڑے گئے ہیں،میاں صاحب اداروں کو دھمکیاں مت دیں ،اسد عمر

وزیر اعظم پوچھتے ہیں ان پر الزام کیا ہے تو نیب سے اپنے خلاف کھلے ہوئے 28مقدمات کا ریکارڈ طلب کرلیں پھر شاید کچھ شرم آجائے،میڈیاسے گفتگو

جمعہ 21 جولائی 2017 20:22

شریفوں کے تمام جھوٹ پکڑے گئے ہیں،میاں صاحب اداروں کو دھمکیاں مت دیں ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جولائی2017ء) پاکستان تحریک انصا ف کے رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ شریفوں کے تمام جھوٹ پکڑے گئے ہیں،میاں صاحب اداروں کو دھمکیاں مت دیں ،وزیر اعظم پوچھتے ہیں ان پر الزام کیا ہے تو نیب سے اپنے خلاف کھلے ہوئے 28مقدمات کا ریکارڈ طلب کرلیں پھر شاید کچھ شرم آجائے۔ جمعہ کے روز سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ اور جے آئی ٹی نے بہت اچھے انداز سے پانامہ کیس کی تحقیقات مکمل کی، پاکستان میں غریب کے بچہ پر شک بھی ہو تو تھانے میں پٹائی کی جا تی ہے جبکہ وزیر اعظم کے بچوں کو اے سی میں بٹھایا گیا پھر بھی اعتراضات اٹھتے ہیں،پاکستان آئین و قانون کے تحت چلے گا کسی شخص کے کہنے پر نہیں،الزمات کا پوچھنے والے میاں نواز کیخلاف 28کیس نیب کورٹ میں چل رہے ہیں، مشرف دور میں جو احتساب شرع ہواجومعافی مانگنے اور ڈیل کرنے پر روک دیا گیامیثاق جمہوریت کے تحت زرداری نے نواز شریف کیخلاف کیس نہیں چلنے دیا جے آئی ٹی نے شریف فیملی کا کٹھا چھٹا کھول کر رکھ دیا قوم کے سامنے نواز شریف کے تمام جھوٹ پکڑے گئے نواز شریف نے گزشتہ روز جے آئی ٹی سمیت سب کو دھمکیاں دی میاں صاحب قدم بڑھانے کی کوشش دوبارہ نہ کرنا قانون کے تابع ہو جائواور قانون کی حکمرانی تسلیم کرلو تو بہتر ہوگا، اس پارلیمان میں جو لوگ بیٹھ کر جمہوریت کا درس دیتے ہیںخود جب ان کی چوری پکڑی جائے تو جمہوریت خطرے میں پڑ جاتی ہے ان کے بچے باہر تعلیم حاصل کرتے ہیں نوازشریف صاحب آپ کے 28 کیس نیب میں کھلے ہوئے ہیںآپ مشرف کے دور کی تحقیقات کی بات کرتے ہیں وہ تو ڈیل تھی آپ کے خلاف تحقیقات روک دی گئی تھی اب جب آپ کا جھوٹ پکڑا گیا تو اب آپ غلط اور جھوٹی دستاویزات پیش کرنے لگے اب وہ زمانہ نہیں رہا کہ سپریم کورٹ پر چڑھ دوڑو ایسی غلطی مت کرناکل آپ نے جے آئی ٹی ممبران کو دھمکیاں بھی دیں،انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی نے 60روز کام کیا ، آپ کا اور آپ کے خاندان کا کچا چٹھا کھول کر رکھ دیا کہ آپ نے قوم کا پیسہ لوٹا ہے،کیس کا فیصلہ ہفتے سے 10روز میں آجائے گا،انہوں نے کہا کہ پہلی بار ایک وزیر اعظم کا شفاف احتساب ہو رہا ہے ، چوری کی طرف آنکھ اٹھاتے ہیں تو کہتے ہیں جمہوریت کو خطرہ ہے۔

(جاری ہے)

ایک تاریخی کیس کی سماعت مکمل ہوئی ، عدالت سے وزیر اعظم کی نااہلی اور انکے خلاف کیسز بھی لے کر جائیں گے۔حسن رضا

متعلقہ عنوان :