اس طرح احتساب نہیں استحصال ہوتا ہے، سپریم کورٹ کا فیصلہ ملک و آئین کے مطابق ہوگا ، تسلیم کریں گے،مریم اورنگزیب

وزیر داخلہ کے معاملے کو پانامہ سے نہ جوڑا جائے،جے آئی ٹی پر تحفظات ڈھکی چھپی بات نہیںتمام ثبوت پاکستان کے عوام کے سامنے لائیں گے 3 عدالتوں سے مفرور منتخب وزیراعظم سے استعفیٰ مانگ رہا ہے،میڈیا سے گفتگو

جمعہ 21 جولائی 2017 20:22

اس طرح احتساب نہیں استحصال ہوتا ہے، سپریم کورٹ کا فیصلہ ملک و آئین ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جولائی2017ء) وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ اس طرح احتساب نہیں استحصال ہوتا ہے،پانامہ کیس میں سپریم کورٹ کا فیصلہ ملک و آئین کے مطابق ہوگا فیصلے کو تسلیم کریں گے،وزیر داخلہ کے معاملے کو پانامہ سے نہ جوڑا جائے،جے آئی ٹی پر تحفظات ڈھکی چھپی بات نہیںتمام ثبوت پاکستان کے عوام کے سامنے لائیں گے، 3 عدالتوں سے مفرور منتخب وزیراعظم سے استعفیٰ مانگ رہا ہے۔

جمعہ کے روز سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے پاناما کیس میں سپریم کورٹ کا فیصلہ ملک کے آئین اور قانون کے مطابق ہوگا،اگر اس طرح کا احتساب ہو گا تو وہ ا حتساب نہیں استحصال ہو گا ، والیم 10 سپریم کورٹ میں کھل گئی اب مسلم لیگ ن کو بھی ملنی چاہیے ہر چیز کو پانامہ کیساتھ نہ جوڑاجائے، چوہدری نثار وزارت داخلہ میں چوبیس چوبیس گھنٹے کام کرتے رہے وزیر داخل اپنی وزارت میں کام کر رہے ہیں چوہدری نثار علی خان مسلم لیگ ن کے سپاہی ہے یہ تاثر غلط ہے کہ چوہدری نثار ناراض ہے نواز شریف وزیر داخلہ کی بہت عزت کرتے ہیں، وہ کہیں بھی نہیں جا رہے، عوام تک دونوں اطراف کے موقف پہنچنے چاہیئں،وزیر اعظم نے وہ روایت شروع کر دی کہ احتساب سے کوئی استشنی نہیں ہے نواز شریف کے بچے نان ٹیکس ریزیڈنٹس ہے وزیر اعظم کے بچے عالمی قوانین کے مطابق اپنا کام کر رہے ہے ملک کے تین بار منتخب ہونیوالے وزیر اعظم ایک پائی کی کرپشن اور کک بیکس میں ملوث نہیں ایک مخبر ایجنسی نے عوام کے منتخب وزیر اعظم کیخلاف کوئی الزام اور کرپشن بھی سامنے نہ لا سکی شریف خاندان پر کسی قسم کی کرپشن ظاہر نہیں ہوئی وکلا کے ولائل پر رواں تبصرہ ہو رہا ہوتا ہے جب تک سپریم کورٹ آرڈر جاری نہ کر دے شریف فیملی کے تمام دستاویزات تصدیق شدہ ہے جے آئی ٹی رپورٹ بد دیانتی پر مبنی ہے نواز شریف کا مقصد احتساب کی روایت شروع کرنا تھا وزیر اعظم کا مقصد پاکستان کی ترقی ,خوشحالی اور سی پیک کی تکمیل ہے لواری ٹنل کا فیتہ کٹنے پر عمران خان کومبارکباد دیتی ہوں بنی گالہ میں جھوٹا تماشا لگانے کا عوام پر کوئی اثر نہیں اب اس تما شے اور جھوٹ کے بازار کو ختم ہونا چاہیے سب کو سپریم کورٹ کے فیصلہ کا انتظار کرنا چاہیے۔

(جاری ہے)

وزیر مملکت مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ جے آئی ٹی پر تحفظات ڈھکی چھپی بات نہیں اور تمام ثبوت پاکستان کے عوام کے سامنے آئیں گے، 3 عدالتوں سے مفرور منتخب وزیراعظم سے استعفیٰ مانگ رہا ہے، ہرچیز کو پاناما کیس کے ساتھ جوڑنا ختم ہونا چاہئے۔ اعلیٰ عدلیہ کے احترام ہمیشہ قائم رہا ہے جب کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ پاکستان کے آئین اور قانون کے مطابق ہوگا، ملک میں دہشت گردی کے واقعات میں کمی آئی ہے ۔