ساہیوال کول پاور کا منصوبہ انتھک محنت ، خلوص نیت اور غیر معمولی عزم کا شاہکار ہی: آزاد علی تبسم

جمعہ 21 جولائی 2017 20:19

ساہیوال کول پاور کا منصوبہ انتھک محنت ، خلوص نیت اور غیر معمولی عزم ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جولائی2017ء) مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی آزاد علی تبسم نے کہا ہے کہ عمران خان اپنے دور میں کے پی کے میں ایک ترقیاتی منصوبہ مکمل نہیں کرسکے ، کے پی کے عوام عمران خان سے نجات حاصل کرنے کے لئے دعا کررہے ہیں، ساہیوال کول پاور کا منصوبہ انتھک محنت ، خلوص نیت اور غیر معمولی عزم کا شاہکار ہی-پاکستان کے عوام نے اتنی برق رفتاری سے کسی منصوبے کو مکمل ہوتے نہیں دیکھا۔

انہوںنے کہاکہ منصوبے کو مکمل کرنے کے لئے چین کی کمپنیوں کا بے مثال تعاون لائق تحسین ہے جبکہ پنجاب حکومت کے متعلقہ ا داروں اور حکام نے بھی دن رات ایک کر کے قومی اہمیت کے اس اہم ترین منصوبے کو مقررہ مدت سے 7ماہ قبل مکمل کیا،اسی طرح وزیراعظم محمدنوازشریف کی قیادت میں وفاقی محکموں او راداروں کا بھر پور تعاون بھی شا مل حال رہا؂غیرمعمولی محنت کے باعث اس منصوبے کو22ماہ کی ریکارڈ مدت میں مکمل کیا گیا جوکہ ایک سنگ میل ہی-اس منصوبے نے شفافیت او راعلی معیار کے نئے ریکارڈ قائم کئے ہیں؂ انہوںنے کہاکہ اس منصوبے کے باعث لوڈ شیڈنگ میں نمایا ں کمی ہوئی ہے اور عوام کو ریلیف ملا ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان کے عوام اور حکومت اس پر چین کے عوام اور حکومت کے شکر گزار ہیں۔انہوںنے کہاکہ توانائی کے شعبہ میں چین کا بے مثال تعاون کبھی بھلایا نہیں جا سکتا۔ساہیوال کول پاور پراجیکٹ شفافیت کی اس پالیسی کا عکاس ہے جسے وزیراعظم نوازشریف کی قیادت میں موجودہ حکومت نے فروغ دیا ہی- چین کی کمپنیوں کی جانب سے بھی اس منصوبے کی تیز رفتار تکمیل کے لئے بھرپور تعاون فراہم کیا گیا۔یہ 22ماہ کی کہانی عز م اور ہمت کی داستان ہی-اسی ماڈل کو آگے بڑھاکر پاکستان کو ترقی یافتہ اور خوشحال بنائیں گے۔

متعلقہ عنوان :