Live Updates

پانامہ لیکس کا فیصلہ شریفوں کی کرپٹ سیاست کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہو گا، رہنما پی ٹی آئی عمر ڈار

تحریک انصاف کی مقبولیت سے مخالفین پر لرزہ طاری ہے،عمران خان کا ویژن ملک وقوم کے لئے مستقبل کی راہ تعین کریگا، بیان

جمعہ 21 جولائی 2017 20:15

پانامہ لیکس کا فیصلہ شریفوں کی کرپٹ سیاست کے تابوت میں آخری کیل ثابت ..
سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 جولائی2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما عمر ڈار نے کہا ہے کہ پانامہ لیکس کا فیصلہ شریفوں کی کرپٹ سیاست کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہو گا۔عمران خان کا ویژن ملک وقوم کے لئے مستقبل کی راہ تعین کریگا۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف کی مقبولیت سے مخالفین پر لرزہ طاری ہے اور انشااللہ 2018کاانتخابی معرکہ چیرمین تحریک انصاف عمران خان کی قیادت میں جیت کر تحریک انصاف حکومت بنائے گی اور پاکستان میں گڈگورنس کو بحال کرتے ہوئے عوام کی حکمرانی قائم کریگی۔

پاکستان کی معاشی خوشخالی اور انصاف وقانون کی بالادستی کے لئے تحریک انصاف کا اقتدار میں ضروری ہے۔باری باری اقتدار کے مزے لیکر عوام کو بیوقوف بنانے والوں کی فرینڈلی سیاست سامنے آچکی ہے،مک مکا کے تحت دونوں جماعتوں نے وطن عزیز کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا ،انشاء اللہ تحریک انصاف برسر اقتدار آکر ملک وقوم کی لوٹی ہوئی پائی پائی واپس لیگی اور کرپٹ سیاستدانوں کو عبرت ناک شکست سے دوچار کریگی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات