غذر،مہنگائی کا طوفان ،پرائس کنٹرول کمیٹی کے مقرر کردہ نرخ ناموں پر عملدرامد نہ ہونے کیوجہ سے عوام مہنگیداموں اشیاء خوردنی خریدنے پر مجبور

جمعہ 21 جولائی 2017 20:07

غذر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 جولائی2017ء) غذر میں مہنگائی کا طوفان پرائس کنٹرول کمیٹی کی مقرر کردہ نرخ ناموں پر عملدرامد نہ ہونے کی وجہ سے عوام مہنگے داموں اشیاء خوردنی خریدنے پر مجبور بعض علاقوں میں تو پرائس کنٹرول کا وجود تک موجود نہیںسبزی فروشوں کی اپنی من مانی ہے زیادہ تر دکانوں میں سرکاری ریٹ لسٹ تک موجود نہیں جبکہ گاہکوچ میں بعض سبزی فروشوں نے فٹ پاتھوں پر بھی قبضہ جمایا ہے ہوا ہے جس باعث لوگوں کو فٹ پاتھوں پر چلنابھی مشکل ہوگیا ہے پولٹری شاپس میں ریٹ تاحال مقرر نہ ہوسکا غذر کی انتظامیہ پرائس کنٹرول کرنے میں مکمل طور پر ناکام جس کی وجہ سے علاقے میں لوٹ مار کا ایک نہ ختم ہونے والا سلسلہ شروع ہوگیا ہے پولٹری شاپس مالکان غریب عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں پرائس کنٹرول کمیٹی نے تاحال ان کو ریٹ لسٹ تک جاری نہیں کیا دوسری طرف ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر گاہکوچ کے نواحی موضعات میں بھی پرائس کنٹرول کمیٹی فعال نہ ہونے کی وجہ سے دکاندار اپنی مرضی کے مالک بن گئے ہیں اور عوام کا کوئی پرسان حال نہیں۔

۔

متعلقہ عنوان :