ایم سی آئی کے انوائرنمنٹ ونگ کو جدید مشینری وآلات سے لیس کیا جائیگا ، اسلام آباد کی خوبصورتی میں مزید اضافے کیلئے انوائرنمنٹ ونگ کا بہت اہم کردار ہے ،اسلام آباد کو دنیا کا خوبصورت شہر بنانے کیلئے دستیاب وسائل کا بھر پور استعمال کریں گے

چیئرمین سی ڈی اے شیخ انصر عزیز کا میٹرو پولیٹین کارپوریشن کو جدید مشینری دینے کی تقریب سے خطاب

جمعہ 21 جولائی 2017 20:07

ایم سی آئی کے انوائرنمنٹ ونگ کو جدید مشینری وآلات سے لیس کیا جائیگا ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 جولائی2017ء) میئر و چیئرمین سی ڈی اے شیخ انصر عزیز نے کہا کہ میٹرو پولیٹین کارپوریشن اسلام آباد(ایم سی آئی) کی انوائرنمنٹ کو جدید مشینری اور آلات سے لیس کیا جائے گا کیونکہ اسلام آباد کی خوبصورتی میں مزید اضافے کے لیے انوائرنمنٹ ونگ کا بہت اہم کردار ہے،اسلا م آباد کو دنیا کا خوبصورت شہر بنانے کے لیے اپنے دستیاب وسائل کا بھر پور استعمال کریں گے۔

وہ بروز جمعہ اسلام آباد کے ایف 9- پارک میں انوائرنمنٹ ونگ کو جدید مشینری اور آلات حوالے کرنے کے بعد انوائرنمنٹ کے عملے سے خطاب کر رہے تھے ۔ اس موقع پر ایم سی آئی کے ڈپٹی میئر سید ذیشان علی نقوی، ڈائریکٹر جنرل انوائرنمنٹ شیخ سلیمان اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

میئر اسلام آباد و چیئرمین سی ڈی اے شیخ انصر عزیز نے کہا کہ میٹرو پولیٹین کارپوریشن اسلام آباد اپنی انوائرنمنٹ ونگ کو پوری طرح فعال کرنے کے لیے متعدد اقدامات اٹھا رہی ہے اور آج جدید آلات اور مشینری کی فراہمی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔

انہوں نے کہا کہ دنیا میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال بڑی تیزی سے فروغ پا رہا ہے اور میئر اسلام آباد نے بھی یہ عہد کیا ہے کہ وہ اسلا م آباد کو دنیا کا خوبصورت شہر بنانے کے لیے اپنے دستیاب وسائل کا بھر پور استعمال کریں گے۔ میئر اسلام آباد نے کہا کہ پہلے مرحلے میں یہ جدید مشینری حاصل کی گئی ہے تا ہم مرحلہ وار جدید آلات کی فراہمی کو یقینی بنا کر پرانے اور روایتی طریقہ کار کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا کیونکہ نئی ٹیکنالوجی سے جہاں وقت کی بچت ہوتی ہے وہاں گھاس ،جھاڑیاں اور خود رو پودوں کی کٹائی جدید اور سائنٹیفک انداز سے کر کے اسلام آباد کو مزید خوبصورت بنایا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آبادکے بڑے ایونیو، رہائشی سیکٹروں اور کاروباری مراکز میں جدید مشینری کا استعمال کر کے شہر کو سر سبز و شاداب بنایا جائے اور بتدریج پرانی مشینری کی جگہ جدید ٹیکنالوجی کی حامل مشینری اور آلات کا اضافہ کیا جائے ۔میئر اسلام آباد نے ڈائریکٹر جنرل انوائرنمنٹ کو ہدایت کی کہ مشینری کے علاوہ عملے کو باقاعدہ یونیفارم فراہم کی جائے تاکہ اسلام آباد میں کام کرنے والا عملہ مصروف عمل نظر آئے۔

اس موقع پر میئر اسلام آباد کو بتایا گیا کہ ان کی ہدایت پر 100 گھاس کاٹنے والے ٹریکٹر آلات ، پلاسٹک کٹننگ دوملی میٹر سائز کے 500 ،بش کٹر سائز52 سی سی 150 عدد،ٹریکٹر کے ساتھ لان کی صفائی کرنے والے 15 آلات، ٹریکٹر لان موورز 3 عدد،آٹو لان موورز12 عدد،آٹو چین سا 6 عدد،ہیج کٹر 08 عدد،ٹائن ٹلرز06 عدد، 43 سی سی انجن کے حامل40 عدد بش کٹر خریدے گئے ہیں جن کا عملی مظاہرہ میئر اسلام آباد کے سامنے پیش کیا گیا ۔

میئر اسلام آباد و چیئرمین سی ڈی اے شیخ انصر عزیز نے جدید آلات کی تعداد میں اضافے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پورے اسلام آباد میں کام کرنے کے لیے یہ مشینری ناکافی ہے لہذا رواں مالی سال میں مشینری اور آلات کی تعداد میں اضافہ کر کے اسے ایک ہزار تک کیا جائے تاکہ انوائرنمنٹ ونگ کا تمام کام روایتی مشینری سے تبدیل کر کے جدید ٹیکنالوجی پر منتقل کیا جا سکے۔

اس موقع پر نئی مشینری کو چلا کر عملے نے کام کیا جسے میئر اسلام آباد نے سراہتے ہوئے ہدایت کی کہ مزید مشینری اور جدید آلات کی فراہمی تک باقیماندہ عملے کو پیشہ ورانہ تربیت دی جائے اور ٹیکنیکل ماہرین سے عملے کو جدید آلات سے متعلق کورس کرائے جائیں تاکہ عملہ جدید ٹیکنالوجی سے آشنا ہو کر اپنی ڈیوٹی پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ ادا کر سکے۔

متعلقہ عنوان :