ْلیسکو لائن سٹاف سیفٹی سے متعلق اپنی ذمہ داریاں پوری کرے ،حادثات سے بچا جا سکے‘الیاس گھمن

لائن سٹاف کیلئے جدید حفاظتی آلات ، لائن سٹاف کی موثر پیشہ وارانہ ٹریننگ ،لائن پر کام کرنے کیلئے بکٹ ماونٹیڈ گاڑیاں مہیاکی جا رہی ہیں

جمعہ 21 جولائی 2017 19:55

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جولائی2017ء) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی(لیسکو)کی جانب سے لائن پر کام کرنے والے سٹاف کی سیفٹی سے متعلق وقتاً فوقتاً سیفٹی کانفرنسز اور سیمینار کا انعقاد کیا جارہا ہے تاکہ لیسکو کے تمام سرکلز کے ملازمین سیفٹی سے متعلق تمام ہدایات اور ان پر عمل درآمد نہ کرنے کی صورت میں ہونے والے حادثات سے آگاہ رہیں تاکہ مستقبل میں کسی بھی جان لیوا حادثے سے بچا جا سکے ۔

لیسکو کے ترجمان کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق سینٹرل سرکل کے زیرانتظام ا سلامیہ پارک سب ڈویژن میں سیفٹی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا ۔جس میں سینٹرل سرکل کے ایس ای الیاس گھمن ، ایکسئین سول لائن ملک ندیم ، خورشید احمد جنرل سیکرٹری آل پاکستان واپڈا ہائیڈروالیکٹرک ورکرز یونین، ایس ڈی اوز اور دیگر لائن سٹاف نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

ایس ای سینٹرل سرکل الیاس گھمن نے اپنے خطاب میں کہا کہ چیف ایگزیکٹو لیسکو سید واجد علی کاظمی کی خصوصی ہدایات پر لائن سٹاف کے لیئے جدید حفاظتی آلات ، لائن سٹاف کی موثر پیشہ وارانہ ٹریننگ اور لائن پر کام کرنے کیلئے بکٹ ماونٹیڈ گاڑیاں مہیاکی جا رہی ہیں تاکہ اس نظام کو بہتر سے بہتر بنایا جا سکے ۔اس موقعہ پرانہوں نے لائن سٹاف پر زور دیتے ہوئے کہا کہ تمام ملازمین سیفٹی سے متعلق تمام ہدایات پر ہر صورت میں عمل کریں اور کام سے پہلے پی ٹی ڈبلیو ضرور لیں اور جہاں پر ذرا سا بھی خطرہ ہو یا 11Kv کے نزدیک کام کرنا پڑے تو وہاں قطعی طور پر بھی حفاظتی آلات کی بابت پر رسک نہ لیا جائے ۔

تقریب سے خطاب کے کرتے ہوئے جنرل سیکرٹری واپڈا ہائیڈروالیکٹرک ورکرز یونین خورشید احمد نے کہا کہ انتظامیہ اور یونین کی ذمہ داری ہے کہ وہ لائن سٹاف کو کام کرنے سے قبل حفاظتی تدابیر پر سختی سے عمل کرائیں اور 11Kvلائن کے لیئے پرمٹ ٹو ورک ، لائنوںکی دونوں جانب ارتھ اور حفاظتی آلات کے بغیر ہرگز کام نہ کرنے دیں ۔اس موقعہ پر انہوں نے چیف ایگزیکٹو لیسکو سید واجد علی کاظمی کا سٹاف کی سیفٹی سے متعلق خصوصی دلچسپی اور اس بابت ہر ممکن مدد فراہم کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا ۔

ایکسئین سول لائن ندیم ملک نے سیفٹی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حد سے زیادہ خود اعتمادی ، جلد بازی اور فراہم کیے گئے حفاظتی آلات کے استعمال نہ کرنے کے باعث جان لیوا حادثات پیش آتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ تمام متعلقہ سٹاف کو اس سے پہلے بھی سیفٹی سے متعلق ٹریننگ کروائی جا چکی ہے جبکہ گاہے بگاہے سیفٹی سیمنار کا انعقاد بھی کیا جاتا رہا ہے مگر دورانِ ڈیوٹی حادثات کی روک تھام تب تک یقینی نہیں بنائی جا سکتی جب تک لائن سٹاف خود سیفٹی کی اہمیت کو نہیں سمجھے گا ۔

متعلقہ عنوان :