ایازصادق، خواجہ آصف یا کسی دوسرےکے وزیراعظم بننے پرچودھری نثاراپنےعہدے سے مستعفیٰ ہوجائینگے

جمعہ 21 جولائی 2017 19:19

ایازصادق، خواجہ آصف یا کسی دوسرےکے وزیراعظم بننے پرچودھری نثاراپنےعہدے ..
اسلام آباد:(اردوپوائنٹ تازہ ترین21جولائی2017ء) سینئر صحافی اور تجزیہ کار اعزاز سعید کا کہنا ہے کہ اگر وزیراعظم نوازشریف پانامہ کیس میں نااہل ہوجاتے ہیں اور ایازصادق، خواجہ آصف یا پھر پارٹی میں سے کسی بھی جونیئر شخص کو وزارت عظمیٰ کےعہدے کے پر فائز کیا جاتاہے تو وزیرداخلہ چودھری نثار علی خان اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیں گے۔

(جاری ہے)

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ وزیرداخلہ نے وزیراعظم سے ایک میٹنگ کے دوران ان خیالات کا اظہار کیا تھا کہ آپکو یہاں تک پہنچانے میں جونیئز کا بہت ہاتھ ہے انہی کی غلطیوں کی وجہ سے آپ اتنا پھنسے ہیں۔