شرپسندوں کی پولیس موبائل پرفائرنگ، اے ایس آئی سمیت2 اہلکاراورایک راہگیر بچہ جاں بحق

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 21 جولائی 2017 18:53

شرپسندوں کی پولیس موبائل پرفائرنگ، اے ایس آئی سمیت2 اہلکاراورایک راہگیر ..
کراچی (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔21جولائی 2017ء ) : دارالعلوم کورنگی کے قریب نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے پولیس موبائل پرفائرنگ کردی،جس کے نتیجہ میں اے ایس آئی سمیت دو پولیس اہلکارا ورایک راہگیر بچہ جاں بحق ہوگیا،فائرنگ سے 2بچے زخمی بھی ہوگئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق شہرقائد میں شرپسندوں نے پولیس پرحملہ کردیا۔نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے عوامی کالونی پولیس اسٹیشن کی موبائل ایس پی 534پرفائرنگ کردی۔

(جاری ہے)

فائرنگ سے ایک اے ایس آئی ،کانسٹیبل اور راہگیر بچہ جاں بحق جبکہ دو بچے زخمی ہوگئے۔بتایا گیا ہے کہ ڈیوٹی پرموجود اہلکارو ں نے بلٹ پروف جیکٹس نہیں پہنی ہوئی تھیں۔فائرنگ کے واقعے میں شہید اہلکاروں کی بابر اور قمرالدین کے نام سے شناخت ہوگئی۔زخمیوں کوہسپتال منتقل کردیاگیاہے۔جائے واقعہ پرپولیس نے فوری پہنچ کرعلاقے کوگھیرے میں لیا۔ جائے وقوعہ سے ایم ایم اے کے خول بھی ملے ہیں۔سکیورٹی اداروں نے مشتبہ افراد کیخلاف کاروائی شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :