ملک سے اندھیرے ہمیشہ کیلئے ختم کرنیوالی مخلص قیادت پر بہتان تراشی کرنیوالے پاکستان کے بدخواہ ہیں‘شہبازشریف
عوامی خدمت سے نابلد افراد انارکی پھیلانے کی سازش کر رہے ہیں ، یہ جس شاخ پر بیٹھے ہیں، اسے کاٹنے کی کوشش کر رہے ہیں عوام دھرنا پارٹی اور کرپشن زدہ سابق حکمرانوں کے تماشوں سے تنگ آ چکے، جھوٹ کی منفی سیاست کے دن گنے جا چکے ہیں ہوس زر میں مبتلا سابق حکمرانو ںکی لوٹ مار کا دور پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دور تھا ، ان کا واویلا چور مچائے شور کے مترادف ہے عوام کی عدالت میں پہلے بھی سرخرو ہوئے، آئندہ بھی ہونگے، عوام مکر و فریب کی سیاست کرنیوالوں کے جھانسے میں نہیں آئینگے سیاسی بازی گر قوم کے روشن مستقبل کے ساتھ کھیلنا بند کر دیں،جھوٹ کی سیاست کرنیوالے اپنے گریبان میں جھانکیں‘وزیراعلیٰ پنجاب
جمعہ 21 جولائی 2017 19:17
(جاری ہے)
ملک کو سیاسی عدم استحکام سے دوچار کرنے میں ان عناصر نے کوئی کسر نہیں چھوڑی اوران کی جھوٹ، بہتان اور الزام تراشی کی سیاست نے ملک کا بے پناہ نقصان کیا ہے، یہی وجہ ہے کہ پاکستان کے باشعور عوام دھرنا پارٹی اور کرپشن زدہ سابق حکمرانوں کے تماشوں سے تنگ آ چکے ہیں۔
جھوٹ کے مصنوعی سہاروں پر بھروسہ کرنے والوں کی منفی سیاست کے دن گنے جا چکے ہیں۔ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے عوام نے مسلم لیگ (ن) کی قیادت کو ملک کی خدمت کا موقع دیا ہے۔ عوام اچھی طرح جان چکے ہیں کہ ملک کو بحرانوں سے نکالنے کیلئے کون مخلصانہ کاوشیں کر رہا ہے اور کون سازشیں عوام کی عدالت میں پہلے بھی سرخرو ہوئے ہیں اور آئندہ بھی ہوں گے اور پاکستان کے عوام مکر و فریب کی سیاست کرنے والوں کے جھانسے میں نہیں آئیں گے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ دھرنا گروپ اور کرپشن زدہ سابق حکمران ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں اور ہمارے مخالفین کا گٹھ جوڑ عوام کی ترقی و خوشحالی کے خلاف ساز ش ہے۔وطن عزیز کو عدم استحکام سے دوچار کرنے والے ملک وقوم کے خیرخواہ نہیں اور ان عناصر کو پاکستان کی تیز رفتار ترقی وخود مختاری سے زیادہ اپنا ذاتی مفاد عزیز ہے۔معاشی ترقی کیلئے سیاسی استحکام ضروری ہے۔قومی معیشت کو دھرنوں کے ذریعے اربوں ڈالر کا نقصان پہنچانے والے عوام کے دشمن ہیں اور اب یہ عناصر نئی چال چل رہے ہیں اور پاکستان کی تیز رفتار ترقی سے پریشان ہیں۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ 21برس سے پی ٹی آئی کے سربراہ کی سیاست مفاد پرستی، جھوٹ او رمنافقت پر مبنی رہی ہے۔قومی دولت لوٹنے والوں اور دھرنا گروپ نے ملک میں جھوٹ کا طوفان کھڑا کر رکھا ہے اور سیاسی رواداری ،اخلاقیات او رسچ سے ان کا دور تک کوئی واسطہ نہیں۔ ملک و قوم کی خاطر سیاسی بازی گر قوم کے روشن مستقبل کے ساتھ کھیلنا بند کر دیں ۔ شہبازشریف نے کہا کہ اپنے دور میں توانائی بحران کے خاتمے پر توجہ نہ دینے والوں کو اب لوڈشیڈنگ ختم ہونے پر اپنی بچی کھچی سیاست بھی ڈوبتی نظر آ رہی ہے۔سابق حکمرانوں کی کرپشن کے باعث عالمی سطح پر پاکستان کا امیج بری طرح متاثر ہوا تھا۔ہوس زر میں مبتلا سابق حکمرانو ںکی کرپشن او رلوٹ مار کا دور پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دور تھا جب 20، 20 گھنٹے لوڈشیڈنگ ہوتی تھی اور آج ان سیاستدانوں کا واویلا چور مچائے شور کے مترادف ہے کیونکہ ماضی کے ان حکمرانوں نے اپنے دور میں قومی وسائل کو بے دردی سے لوٹ کر کرپشن کے ریکارڈ قائم کئے جبکہ وزیراعظم محمد نوازشریف کے دور میں ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت کی نئی مثال قائم کی گئی ہے اور موجودہ حکومت کا 4 سالہ دور پاکستان کی تاریخ کا شفاف ترین دور ہے۔ ہمارے کسی منصوبے میں ایک پائی کی بھی کرپشن کا الزام نہیں۔ جھوٹ کی سیاست کرنے والے پہلے اپنے گریبان میں جھانکیں۔ 2018 کے عام انتخابات میں عوام خوشحالی کے مخالفین اور ملک کی ترقی کے سفر کو سبوتاژ کرنے کی سازشیں کرنے والوں کی منفی سیاست کا جنازہ نکال دیں گے اور ملک کی بدلتی ہوئی تقدیر سے کھیلنے کی کوشش کرنے والوں کی سیاست ہمیشہ کے لئے دفن کردیں گے۔مزید اہم خبریں
-
الیکشن کمیشن نے آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کو تسلیم کرلیا
-
اپنے بڑوں سے بات کریں ،اتنا ظلم نہ کریں ہم آپ کا حصہ نہیں بن سکتے،چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ
-
پاکستان کے ساتھ کوئی کشیدگی نہیں ہے، امریکہ
-
اجتماعی کاوشوں سے معاشی صورتحال بہترہورہی ہے،وزیراعظم شہباز شریف
-
سپریم کورٹ کو سب نے مذاق بنایا ہوا ہے،چیف جسٹس کے سماعت کے دوران ریمارکس
-
وزیر اعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہے‘ سعد رفیق
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ، امریکا میں پاکستان کے سفیر مسعود خان کا تقریب سے خطاب
-
لاہور ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کو مزید7روز تک گرفتار کرنے سے روک دیا
-
شکار پور ، قبائلی تنازعے پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 2خواتین سمیت3افراد جاں بحق
-
یہ تاثر غلط ہے کہ نواز شریف کا وزیراعظم بننے کا راستہ شہباز نے روکا ،سینیٹر عرفان صدیقی
-
پاکستان خطے میں ہمارااہم شراکت دار ہے ،تعاون مزید مضبوط کرینگے ،امریکہ
-
بھارت: بی جے پی کے اکلوتے مسلم اُمیدوار کون ہیں؟
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.