کیپیٹل سٹی پولیس پشاور کی کارروائی‘ منشیات فروش گرفتار‘ چرس سمیت 40 بوتل شراب برآمد

جمعہ 21 جولائی 2017 19:17

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جولائی2017ء) کپٹیل سٹی پولیس پشاور کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی ‘گرفتار منشیات فروش کے قبضے سے 40بوتل شراب ،4کلو گرام چرس برآمد ۔تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی آپریشنزسجاد خا ن کو عوام کی طرف سے مسلسل شکایت موصول ہورہی تھی کہ ہزارخوانی میںکھلے عام منشیات کی فروخت کی وجہ سے نوجوان نسل تباہ ہو رہی ہے جس کا نوٹس لیا جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے ایس پی سٹی کی نگرانی میں ڈی ایس پی سبرب فضل واحد خان‘ ایس ایچ او آغہ میر جانی شاہ واجد خان بمعہ دیگر نفری پولیس پرمشتمل ٹیم تشکیل دی جنہوں نے علاقہ مجسٹریٹ سے وارنٹ حاصل کر کے لیڈی پولیس کے ہمراہ ہزارخوانی محلہ سدوزئی میں منشیات فروش روز محمد ولد نیاز محمد سکنہ ہزار خوانی کے گھر پے چھاپہ مار کر بیڈ کے نیچے سے 40بوتل شراب جبکہ الماری سے 4کلو گرام چرس برآمد کر کے ملزم روزمحمد کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا۔

متعلقہ عنوان :