سپریم کورٹ میں پانامہ کیس کی سماعت ختم ، وزیراعظم اور ان کے درباریوں کی نیندیں حرام ‘سید صمصام علی بخاری

پانامہ کیس کے فیصلے کے بعد ملک میںتبدیلی کا عمل شروع ہوگا،ملکی دولت لوٹنے والوں کااحتساب یقینی ہے ‘سیکرٹری اطلاعات پنجاب

جمعہ 21 جولائی 2017 19:11

سپریم کورٹ میں پانامہ کیس کی سماعت ختم ، وزیراعظم اور ان کے درباریوں ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جولائی2017ء) پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات سید صمصام علی بخاری نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ میں پانامہ کیس کی سماعت ختم ہو چکی ہے ، وزیراعظم اور ان کے درباریوں کی نیندیں حرام چکی ہیں، کرپشن کی کنگ جماعت (ن) لیگ کے رہنمائوں کی کرتوتیں جلد عوام کے سامنے آنے والی ہیں ، پانامہ کیس کے فیصلے کے بعد ملک میںتبدیلی کا عمل شروع ہوگا۔

ان خیالات کا اظہار سید صمصام علی بخاری نے اپنے حلقے میںمنعقدہ ورکرزکنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوںنے کہاکہ وزیراعظم اور ان کی فیملی اپنے ہی غلط بیانوں اور اعلیٰ عدلیہ کے اندر غلط ڈاکومنٹ پیش کرنے کی وجہ سے بُری طرح پھنس چکی ہے ، شریف فیملی ایک جھوٹ کو چھپانے کے لئے کئی جھوٹوں میں پکڑی جا چکی ہے ، (ن) لیگ کی تاریخ بتاتی ہے کہ انہوںنے کرپشن کے سوا کچھ نہیں کیااور اپنی تجوریاں اور بنک بیلنس میںاضافہ ان کا طرئہ امتیازرہا ہے ، اپنے چارسالہ حکومت میں (ن) لیگ کی تجربہ کار ٹیم نے قرضوں کا بوجھ دگنا کردیا ہے ، کشکول توڑنے والوں نے اپنی عیاشیوں اور کمیشن کی خاطر ریکارڈ قرضے لئے ہیں ، سیدصمصام علی بخاری نے کہاکہ وزیراعظم کے ساتھ ساتھ ان کے حواریوں اور درباریوں کے بھی کڑے احتساب کا وقت قریب ہے ، انہوںنے کہاکہ تحریک انصاف ملکی دولت لوٹنے والوں آخری حدتک پیچھا کرے گی اور ان سے ملکی دولت کی پائی پائی وصول کی جائے گی۔

(جاری ہے)

ملکی دولت لوٹنے والوں کااحتساب یقینی ہے شریف فیملی کے گرد گھیراتنگ ہورہاہے، ،کرپشن کرنے والوں کاکائونٹ ڈائون شروع ہوچکاہے ، پانامہ کیس کے فیصلے کے بعد (ن) لیگ کا ٹکٹ لینے والا کوئی نہیں ہوگا ،وزیراعظم اور ان کے درباریوں کامستقبل تاریک دیکھ رہا ہوں۔انہوں نے کہاکہ شریف فیملی پانامہ کیس میںبُری طرح پھنس چکی ہے ، اب ان کا مقام جدہ کی بجائے اڈیالہ جیل نظر آرہا ہے ، شریف فیملی منی ٹریل دینے میںبُری طرح ناکام رہی ہے ، کرپشن کے کنگز حکمرانوںسے ملک کی لوٹی ہوئی دولت کاحساب لیا جائے گا ،شریف فیملی اپنے ساتھ اسحاق ڈار سمیت دیگر کو بھی لے ڈوبے گی ان کا حساب ہے کہ ہم تو ڈوبے ہیں صنم تم کو بھی لے ڈوبیںگے، شریف فیملی کے احتساب کے بعد ملک میںتبدیلی کاعمل شروع ہوگا، تحریک انصاف چاہتی ہے کہ ملک میںبلاامتیاز احتساب ہو جس جس نے ملکی دولت لوٹی ہے ان کو عوام کے سامنے بے نقاب ہونا چاہئے ، کئی دہائیوں سے ملک پر حکمرانی کرنے والے شریف خاندان نے ملک کواندھیروں میںدھکیلا ہے ، تمام اداروں کو تباہ کردیا ہے ، میرٹ کا جنازہ نکال دیا ہے ، میگا پروجیکٹ شروع کر کے کرپشن کی جاتی ، کوئی ایسا پروجیکٹ نہیں جہاں سے ان کو کمیشن نہ ملتا ہوں۔

سید صمصام علی بخاری نے کہاکہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد وزیراعظم کے درباری سب سے پہلے (ن) لیگ کو خیر باد کہیں گے ۔ انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کرپشن کے خلاف اپنی جدوجہد جاری رکھے گی اور ملکی دولت لوٹنے والے مافیا کو انصا ف کے کٹہرے میں کھڑا کرکے دم لے گی۔