وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارنے اپنے لیے آفیشل بلیو پاسپورٹ بنوا لیا

وزیرداخلہ نے پاسپورٹ پیرکے روزدن ساڑھے 11بجے بنوایا،آفیشل بلیوپاسپورٹ اگلے دس برس تک قابل استعمال ہوگا۔میڈیارپورٹس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 21 جولائی 2017 18:33

وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارنے اپنے لیے آفیشل بلیو پاسپورٹ بنوا لیا
اسلام آباد(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔21جولائی 2017ء ) : وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے آفیشل بلیو پاسپورٹ بنوالیاہے،وزیرداخلہ نے پاسپورٹ پیرکے روزدن ساڑھے 11بجے بنوایا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے اپنے لیے آفیشل بلیو پاسپورٹ بنوالیاہے۔

(جاری ہے)

آفیشل بلیوپاسپورٹ اگلے دس برس تک قابل استعمال ہوگا۔ذرائع کے مطابق وزیرداخلہ نے پاسپورٹ پیرکے روزدن ساڑھے 11بجے بنوایا۔ تاہم وزیرداخلہ چوہدری نثارکے پاس سفارتی ریڈ پاسپورٹ اور گرین پاسپورٹ بھی موجود ہیں۔جس میں سفارتی ریڈ پاسپورٹ کی مدت 2021ء تک ہے۔تاہم وزیرداخلہ چوہدری نثارکی جانب سے اچانک آفیشل بلیوپاسپورٹ بنانے کی وجوہات سامنے نہیں آسکیں۔

متعلقہ عنوان :