حج 2017ء کے لئے فلائٹ آپریشن پیر سے شروع ہو گا ،ْوزارت مذہبی امور

جمعہ 21 جولائی 2017 19:03

حج 2017ء کے لئے فلائٹ آپریشن پیر سے شروع ہو گا ،ْوزارت مذہبی امور
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جولائی2017ء) حج 2017ء کے لئے فلائٹ آپریشن پیر سے شروع ہو گا، وزارت مذہبی امور کے مطابق پیر 24 جولائی کو کراچی ، لاہور ، ملتان ، فیصل آباد اور اسلام آباد سے حج پراوزوں کو حجاز مقدس روانہ کیا جائے گا اس سلسلے میں اسلام آبادسے وفاقی مذہبی امور سردار محمد یوسف ،کراچی سے وزیر مملکت برائے مذہبی امور پیر امین الحسنات شاہ ، لاہور سے مسلم لیگ (ن) کے رہنمازعیم قادری اور وفاقی سیکرٹری مذہبی امور خالد مسعود چوہدری اور ملتان سے وفاقی وزیر سکندر حیات بوسن حج پروازوںکو رخصت کریں گے۔

(جاری ہے)

اس کے بعد ملک کے دیگر شہروں سے بھی پروازوں کا باقاعدہ سلسلہ شروع ہو گا۔ حج فلائٹ آپریشن میں قومی ایئر لائن پی آئی اے ، سعودی ایئر لائن، شاہین ایئر انٹرنیشنل اور ایئر بلیو حصہ لیں گی۔ حج سے قبل فلائٹ آپریشن 26 اگست تک مکمل کیاجائے گا۔ رواں سال ایک لاکھ 79ہزار 210پاکستانی مجموعی طورپر پرائیویٹ اور سرکاری سکیموں کے تحت فریضہ حج ادا کریں گے۔

متعلقہ عنوان :