پانا ما کیس کا فیصلہ محفوظ ،ْ بلاول بھٹو زر داری کی زیر صدارت مشاورتی اجلاس ،ْ سیاسی صورتحال پر مشاورت

جمعہ 21 جولائی 2017 19:00

پانا ما کیس کا فیصلہ محفوظ ،ْ بلاول بھٹو زر داری کی زیر صدارت مشاورتی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جولائی2017ء) پاناما کیس کا فیصلہ محفوظ ہونے کے بعد چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی زیرصدارت مشاورتی اجلاس ہوا۔

(جاری ہے)

پیپلز پارٹی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے سپریم کورٹ کی جانب سے پاناما کیس کا فیصلہ محفوظ کئے جانے کے بعد اجلاس کی صدارت کی جب کہ اجلاس میں شیری رحمان، نیئر بخاری اور فیصل کریم کنڈی شریک ہوئے۔اعلامیے کے مطابق اجلاس کے دوران بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی رہنماؤں سے سپریم کورٹ کی جانب سے محفوظ کیے گئے پاناما کیس کے فیصلے کے بعد کی سیاسی صورتحال پر مشاورت کی۔

متعلقہ عنوان :