ظفر حجازی کی طرفداری اس بات کی دلیل ہے کہ سارے غلط کام کی سرپرستی خود حکومت کررہی ہے ،ْ خورشید شاہ

دیکھنا ہو گا کہ ریکارڈ ٹمپرنگ کے جرائم کے پیچھے کس کا ہاتھ ہے اور اس فراڈ کا فائدہ کون اٹھارہا تھا ،ْاپوزیشن لیڈر

جمعہ 21 جولائی 2017 19:00

ظفر حجازی کی طرفداری اس بات کی دلیل ہے کہ سارے غلط کام کی سرپرستی خود ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جولائی2017ء) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کاہے کہ ریکارڈ ٹیمپرنگ میں گرفتار چئیرمین ایس ای سی پی ظفر حجازی کی طرفداری اس بات کی دلیل ہے کہ سارے غلط کام کی سرپرستی خود حکومت کررہی ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو میڈیا سے بات کرتے ہوئے پارلیمنٹ میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ چئیرمین ایس ای سی پی ظفر حجازی کی گرفتاری ان کے جرائم میں ملوث ہونے کا منہ بولتا ثبوت ہے لیکن یہ بھی دیکھنا ہو گا کہ ریکارڈ ٹمپرنگ کے جرائم کے پیچھے کس کا ہاتھ ہے اور اس فراڈ کا فائدہ کون اٹھارہا تھا۔

خورشید شاہ نے کہا کہ ظفر حجازی کا جرم ثابت ہونے پر محکمانہ کارروائی بھی ہونی چاہئے تھی لیکن انتہائی افسوس اور قابل مذمت امر یہ ہے کہ ادارے اپنا کردار فراموش کرچکے ہیں اور اداروں کے حصے کے کام بھی عدالتوں کو کرنے پڑرہے ہیں جبکہ ایک مجرم کی طرفداری بھی اس بات کی دلیل ہے کہ ظفر حجازی کے سارے غلط کاموں کی سرپرستی خود حکومت کررہی ہے۔