انگریزوں کی کھینچی ہوئی لکیروں کو مٹانے کا وقت عنقریب ہے،قبائل 70سال سے ایف سی ار کی غلامی کا طوق پہنے ہوئے ہیں،بلاول آفریدی

جمعہ 21 جولائی 2017 18:59

لنڈی کوتل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 جولائی2017ء) انگریزوں کی کھینچی ہوئی لکیروں کو مٹانے کا وقت عنقریب ہے۔قبائل ستر سال سے ایف سی ار کی غلامی کا طوق پہنے ہوئے ہیں ریاست پاکستان کو قبائل سے اس ناانصافی اور ظلم پر معافی مانگنی چاہئے ایف سی ار ایسا قانون ہے جس نے قبائل علاقے کو قیدخانے میں تبدیل کردیا ہے فاٹا کی پسماندگی کی بنیادی وجہ کالہ قانون ایف سی ار ہے جس کی وجہ سے قبائل عوام بنیادی سہولیات سے محروم رکھا ہیں قبائل عوام اب پیدار ہو چکے ہیں اور مذید غلامی کی زندگی بسر کرنے کیلئے تیار نہیں فاٹا سے ایف سی ار کا خاتمہ اور صوبہ خیبرمیں انضمام کے سوا کوئی چارہ نہیں۔

بروز جمعہ ان خیالات کا اظہار ایم این اے الحاج شاہ جی گل کے فرزند الحاج بلاول آفریدی ،ایف ایس او کے مرکزی صدرشوکت عزیز ،فاٹا یوتھ اسمبلی کے چیئرپرسن میرین آفریدی اور ایف ایس او کے خواتین وینگ کے صدر ثمرین وزیر نے جمرود کے صحافیوں کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ انگریز کے انخلاء کے بعد اب ایف سی ار کا کوئی جواز نہیں ایف سی ار اب مردہ گھوڑا بن چکاہے حکومت فاٹا اصلاحات پر عمل درآمد کرے اگست سے پہلے گورنر خیبرپختون خواہ نے وعدہ پر عمل نہیں کیا تو ہمارا دوسرا منزل اسلام آباد ہے اسکی طرف مارچ کرینگے انہوں نے کاہ کہ ایف سی ار کے خاتمے اور فاٹا خیبرپختون خواہ میں انضمام سے قبائل عوام اور خواتین کی محرومیاں ختم ہوجائے گی لیکن افسوس کی بات ہے کہ دوسال سے حکومت قبائل سے دھوکہ کررہی ہے اس سے ہم نے مجبورہو کر احتجاج کا راستہ اپنایا انہوں نے کہا کہ پولیٹیکل ایجنٹس ریاست کے نوکر ہے لیکن قبائلیوں علاقوں میں بادشاہ بنے ہے اور ڈیڑھ کروڑ عوام کو چند سو افراد کے ذریعے غلام بنایا ہے فاٹا سیکریٹریٹ کرپشن کی جڑ ہے اور وہ ایف سی ار نظام کو ختم نہیں کرانا چاہتے۔

متعلقہ عنوان :