لنڈی کو تل،خیبر ایجنسی طورخم بارڈر پرترکی سے بے دخل پاکستانی شہری کو پولیٹکل انتظامیہ کے حوالے کر دیا گیا

جمعہ 21 جولائی 2017 18:53

لنڈی کو تل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 جولائی2017ء) خیبر ایجنسی طورخم بارڈر پرترکی سے بے دخل پاکستانی شہری پولیٹکل انتظامیہ کے حوالے کر دیا تفصیلات کے مطابق دوسال پہلے ترکی شہر میں محنت مزدوری کے لئے جانے والاپاکستانی شہری ارشد سکنہ پشاور کو بے دخل کرکے طورخم بارڈر پر پولیٹکل انتظامیہ حکام کو حوالے کردیا جہاں ان سے تفتیش جاری ہیں۔