انجن سے گیس اخراج کا معاملہ، آیوڈی کا رضاکارانہ 8لاکھ50ہزار سے زائد ڈیزل گاڑیاں واپس بلانے کا اعلان

جمعہ 21 جولائی 2017 18:16

انجن سے گیس اخراج کا معاملہ، آیوڈی کا رضاکارانہ  8لاکھ50ہزار سے زائد ..
فرینکفرٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جولائی2017ء) جرمن لگژری کارساز کمپنی اور وولکس ویگن کی شاخ آیوڈی نے رضاکارانہ طور پر جمعہ کے روز 8لاکھ50ہزار سے زائد ڈیزل گاڑیاں واپس بلانے کی ہدایات جاری کی ہیں،یہ کہتے ہوئے کہ اس سے انجن سے گیس کے اخراج میں کمی لانے میں مدد ملے گی۔

(جاری ہے)

کمپنی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ آیوڈی وولکس ویگن اور پورشے گاڑیوں کے یورپ اور شمالی امریکہ سے باہر دیگر مارکیٹس میں انجن متاثر ہوئے ہیں،جن کے دوبارہ سے مفت سافٹ ویئر اپ گریڈ کئے جائیں گے تاکہ انہیں مزید موجودہ قانونی ضروریات کے تحت حقیقی ڈرائیونگ صورتحال کے مطابق بنانے کیلئے اخراج کی صورتحال کو بہتر کیا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :