علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپور ٹ پر ائیربلیو کی ابوظہبی جانے والی پرواز خوفناک حادثے سے بال بال بچ گئی

جمعہ 21 جولائی 2017 18:10

علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپور ٹ پر ائیربلیو کی ابوظہبی جانے والی پرواز ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جولائی2017ء) علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپور ٹ پر ائیربلیو کی ابوظہبی جانے والی پرواز خوفناک حادثے سے بال بال بچ گئی طیارے نے جیسے ہی لاہور سے ٹیک آف کیا تو جہاز سے پرندہ ٹکرا گیا پائلٹ کو علم ہوا تو فوری طور پر تفصیلی معائنے کیلئے جہاز کی واپس ہنگامی لینڈنگ کرائی انتظامیہ نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دیںلاہور ائیر پورٹ ذرائع کے مطابق ائیربلیو کی لاہور سے ابوظہبی جانے والی پرواز 430 کی روانگی کے فوری بعد جہاز سے پرندہ ٹکرا گیا جس کا علم ہوتے ہی پائلٹ نے جہاز کو ہنگامی طور پر واپس لاہور لینڈ کرایا اور ماہرین کو طلب کر کے ائیر بلیو کے ائیر بس اے تھری ٹوئنٹی ون طیارے کا تفصیلی معائنہ کرایا ماہرین کے مطابق جہاز سے پرندہ ٹکرانے کی نوعیت معمولی ہونے پر جہاز کو زیادہ نقصان نہیں پہنچا لہذا جہاز اڑان کے قابل قرار دے دیا گیا۔

(جاری ہے)

طیارے کے پائلٹ نے جہاز کو کلئیرنس ملتے ہی ڈیڑھ گھنٹے کی تاخیر سے پرواز کو ایک مرتبہ پھر لاہور سے ابوظہبی کے لیے ٹیک آف کیا۔ واقعے کے بعد ائیرپورٹ انتظامیہ نے رن وے اور اطراف سے پرندے ہٹانے کا کام مزید تیز کر دیا پائلٹ کی جانب سے ابتدائی بیان میں بتایا گیا ہے کہ ائیربس اے تھری ٹوئنٹی ون طیارے سے پرندہ ٹکرانے کا واقعہ لاہور ائیرپورٹ کی حدود میں پیش آیا ہے تاہم انتظامیہ نے اس کی تصدیق نہیں کی البتہ تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے کر حقائق معلوم کرنا شروع کر دیئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :