گارنٹی دیتے ہیں نواز شریف کی نااہلی پر غور کرینگے،عدالتی ریمارکس پر ن لیگ میں صف ماتم بچھ گئی

جمعہ 21 جولائی 2017 18:06

گارنٹی دیتے ہیں نواز شریف کی نااہلی پر غور کرینگے،عدالتی ریمارکس پر ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جولائی2017ء) سپریم کورٹ کی طرف سے وزیراعظم نوازشریف کی ممکنہ نااہلی کی گارنٹی دینے پر مسلم لیگ(ن) کے ورکرز اور لیڈروں کے منہ لٹک گئے،مسلم لیگ (ن) کی صفوں میں صف ماتم بچھ گئی۔

(جاری ہے)

سپریم کورٹ کے فاضل جج صاحبان نے قوم کو گارنٹی دی ہے کہ وہ وزیراعظم نوازشریف کی ممکنہ نااہلی پر غور کی گارنٹی دیتے ہیں جس کے بعد مسلم لیگ(ن) کی صفوں میں صف ماتم بچھ گئی ہے جبکہ مسلم لیگ(ن) کے ورکروں اور لیڈروں کے منہ لٹک گئے ہیں،وزیراعظم ہاؤس میں اعلی اجلاس میں شریک لیڈروں کے منہ لٹک گئے تھے اور تمام لیڈر پریشان ہیں۔