نواز شریف کی ممکنہ نااہلی :صدقے کیلئے کالے بکر ے منگوا لئے گئے

جمعہ 21 جولائی 2017 18:03

نواز شریف کی ممکنہ نااہلی :صدقے کیلئے کالے بکر ے منگوا لئے گئے
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جولائی2017ء) سپریم کورٹ میں نواز شریف کی کرپشن کے مقدمہ کی سماعت مکمل ہونے کے بعد وزیراعظم کی ممکنہ نااہلی سے بچنے کیلئے وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں درود سلام کی محفلیں سج گئیں اور صدقہ کیلئے درجنوں پہاڑی بکرے بھی منگوا لئے گئے ، سپریم کورٹ کے نواز شریف کی ممکنہ گارنٹی کی ضمانت دی ہے، وزیراعظم نواز شریف کی نااہلی سے بچنے کیلئے وزیراعظم ہاؤس کے علاوہ رائے ونڈ میں نواز شریف کی رہائش گاہ پر بھی درود سلام کی محفلیں سجا دی گئیں، صدقے کے کالے بکروں کے آرڈر بھی دے دیئے گئے ہیں، مریم نواز خود تسبیح لے کر پڑھنے میں مصروف ہے اور خوشامدیوں نے روزے رکھنے کی منتیں مان لی ہیں۔۔

متعلقہ عنوان :