جے آئی ٹی کی 96 فیصد رپورٹ میری فراہم کردہ معلومات پر مبنی ہے ، رحمن ملک

میری رپورٹ مستند ہے تو میں ناقابل بھروسہ کیسے ہو گیا ، ہتک عزت کا دعویٰ دائر کر سکتا ہوں،پیپلز پارٹی کے رہنما کی میڈیا سے گفتگو

جمعہ 21 جولائی 2017 18:03

جے آئی ٹی کی 96 فیصد رپورٹ میری فراہم کردہ معلومات پر مبنی ہے ، رحمن ملک
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 جولائی2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سابق وزیر داخلہ رحمن ملک نے کہا ہے کہ جے آئی ٹی کی 96 فیصد رپورٹ میری فراہم کردہ معلومات پر مبنی ہے ، میری رپورٹ مستند ہے تو میں ناقابل بھروسہ کیسے ہو گیا ، سپریم کورٹ بھی جا سکتا ہوں اور ہتک عزت کا دعویٰ دائر کر سکتا ہوں۔ جمعہ کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رحمن ملک نے کہا کہ جے آئی ٹی کو میری 257 صفحات پر مشتمل رپورٹ دی گئی ۔

(جاری ہے)

جے آئی ٹی نے کہا کہ کہا کہ میں نے کوئی اضافی معلومات نہیں دیں۔ جے آئی ٹی میں اپنی رپورٹ کی ذمہ داری تسلیم کرنے گیا تھا ۔ جے آئی ٹی کی 96 فیصد رپورٹ میری فراہم کردہ معلومات پر مبنی ہے۔ جے آئی ٹی نے کہاکہ رحمن ملک نے جھوٹ بولا جس پر دلی افسوس ہوا۔ انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی نے بہت محنت سے رپورٹ مکمل کی ہے ۔ جے آئی ٹی رپورٹ نے میری رپورٹ کو مستند قرار دیا ۔ میری رپورٹ مستند ہے تو مجھے کیسے ناقابل بھروسہ کہا جا سکتا ہے۔ ہمیں اداروں کا احترام کرنا چاہیے۔ سپریم کورٹ بھی جا سکتا ہوں اور ہتک عزت کا دعویٰ بھی کر سکتا ہوں۔ …

متعلقہ عنوان :