پانامہ کیس، سماعت کے آخری روز سینیٹر رحمان ملک بھی عدالت عظمیٰ پہنچ گئے ،

عدالتی کارروائی نہ دیکھ سکے ان کے پہنچنے سے پہلے ہی کیس کی سماعت مکمل ہو چکی تھی

جمعہ 21 جولائی 2017 18:03

پانامہ کیس، سماعت کے آخری روز سینیٹر رحمان ملک بھی عدالت عظمیٰ پہنچ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 جولائی2017ء) سپریم کورٹ میں پانامہ کیس میں جے آئی ٹی کی رپورٹ پر سماعت کے آخری روز سینیٹر رحمان ملک بھی عدالت عظمیٰ پہنچے تاہم وہ عدالتی کارروائی نہ دیکھ سکے، ان کے پہنچتے ہی کیس کی سماعت مکمل ہو چکی تھی۔

(جاری ہے)

جمعہ کو پانامہ کیس میں جے آئی ٹی کی رپورٹ پر عدالتی کارروائی دیکھنے کیلئے سینیٹر رحمان ملک بھی سپریم کورٹ پہنچے، سینیٹر رحمان ملک 11بجے سپریم کورٹ پہنچے اور میڈیا سے بات چیت کی، جب وہ سپریم کورٹ کی عمارت میں داخل ہوئے تو اس کے کچھ ہی دیر بعد کیس کی سماعت مکمل ہو چکی تھی اور فیصلہ محفوظ کرلیا گیا اس لئے سینیٹر رحمان ملک کیس کی کارروائی نہ دیکھ سکے۔

واضح رہے کہ سینیٹر رحمان ملک نے شریف خاندان کے خلاف جے آئی ٹی میں پیش ہو کر کچھ دستاویزات دی تھیں اور اپنا بیان ریکارڈ کروایا تھا جس پر جے آئی ٹی نے اپنی رپورٹ میں تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سینیٹر رحمان ملک نے سیاسی شہرت کیلئے جے آئی ٹی میں پیش ہوئے اور ان کی طرف سے پیش کردہ دستاویزات اور ان کے بیان کی کوئی اہمیت نہیں ہے۔