ظفر حجازی کی گرفتاری ،طاہرمحمود کو قائم مقام چیئرمین ایس ای سی پی لگانےکا فیصلہ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 21 جولائی 2017 17:23

ظفر حجازی کی گرفتاری ،طاہرمحمود کو قائم مقام چیئرمین ایس ای سی پی لگانےکا ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔21جولائی 2017ء ) : ایس ای سی پی کے چیئرمین ظفر حجازی کی گرفتاری کے بعد طاہرمحمود کوقائم مقام چیئرمین ایس ای سی پی لگانےکا فیصلہ کرلیا گیا،طاہرمحمود ایس ای سی پی میں سینئر کمشنر کے عہدے پر فائز ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق ایف آئی اے نے ظفر حجازی کو پاناما جے آئی ٹی کی تحقیقات کے دوران چوہدری شوگر ملز کی دستاویزات کے ریکارڈ میں ٹمپرنگ کے الزام میں گرفتار کرلیا ہے۔

جس کے باعث متعلقہ محکمہ کے انتظامی امور درہم برہم ہونے کاخدشہ ہے۔ تاہم وزارت خزانہ نے طاہرمحمود کوقائم مقام چیئرمین ایس ای سی پی لگانےکا فیصلہ کیا ہے۔ فیصلہ ظفرحجازی کی گرفتاری کے بعد کیا گیا ہے۔ واضح رہے طاہر محمود نے ظفرحجازی کے خلاف ایف آئی اے کے سامنے گواہی بھی دی تھی۔

متعلقہ عنوان :