چمن ،دو گرپوں میں جھگڑے کے دوران فائر نگ کے تبادلے میں ایک شخص جاں بحق ، دوسرا زخمی

جمعہ 21 جولائی 2017 17:57

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جولائی2017ء) چمن کے علاقے میں دو گرپوں میں جھگڑے کے دوران فائر نگ کے تبادلے میں ایک شخص ہلا ک دوسرا زخمی لیویز ذرائع کے مطابق جمعہ کو چمن کے علاقے میر علیزئی میں دو گروپوں کے درمیان مسلح جھگڑے کے دوران فا ئرنگ سے ایک شخص جاں بحق ایک زخمی ہوگیا ،لیویز نے لاش اور زخمی کو ہسپتال منتقل کردیا جبکہ علاقے میں گشید گی پر قابو پا نے کے لئے لیویز کی اضا فی نفری تعینا ت کر دی گئی

متعلقہ عنوان :