گورنر محمد زبیر نے سندھ اسمبلی کا اجلاس 24جولائی کو طلب کرلیا

جمعہ 21 جولائی 2017 17:50

گورنر محمد زبیر نے سندھ اسمبلی کا اجلاس 24جولائی کو طلب کرلیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جولائی2017ء) گورنر سندھ محمد زبیر نے سندھ اسمبلی کا اجلاس پیر 24جولائی کو سہہ پہر 3بجے طلب کرلیا ہے ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں نومنتخب رکن سعید غنی سندھ اسمبلی کی رکنیت کا حلف اٹھائیں گے ۔ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے نیب اور کیپٹو پاور پلانٹ سبسبڈی بلز ایک مرتبہ پھر ایوان میں پیش کیے جائیں گے ۔ان دونوں بلوں کو گورنر سندھ نے اعتراض لگاکر واپس بھجوادیا تھا ۔

متعلقہ عنوان :