ڈاکٹرعاصم حسین اور دیگر کے خلاف 17ارب روپے کے کرپشن ریفرنس کی سماعت 29جولائی تک ملتوی
ملزم پر فرد جرم عائد کی جائے اس کے بعد متفرق درخواستین سنی جائیں،نیب وکیل ، درخواست پہلی سنی جانی چاہئیں ورنہ انکا مقصد ختم ہوجائے گا،عدالت
جمعہ 21 جولائی 2017 17:49
(جاری ہے)
عدالت کی جانب سے منع کرنے کے باوجود ڈاکٹر عاصم کمرہ عدالت سے باہر چلے گئے۔عدالت نے ریمارکس دیئے کہ جن جن ملزمان کو کہا گیا کہ وہ عدالت میں بیٹھیں لیکن وہ نہیں بیٹھے ۔
ان ملزمان نے مس کنڈیکٹ کیا ہے ان کے خلاف ہائی کورٹ میں ریفرنس بھیجا جائے گا ۔عدالت کی جانب سے اظہار برہمی کے بعد ملزمان واپس کمرہ عدالت میں واپس آگئے۔دوران سماعت ملزم اظہر صدیق کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ملزم پر اختیارات کے ناجائز استعمال کا الزام ہے۔پانامہ کیس میں بھی یہی ہوا کہ بچوں کے نام پر بے نامی اثاثے بنائے گئے ۔پانامہ کیس میں کہا گیا کہ عوامی عہدے کا غلط استعمال کیا گیا۔میرے موکل کے خلاف انکوئری کب دی گئی اسکی تاریخ نہیں لکھی گئی ہے۔19فروری کو تحقیقات کا حکم دیا گیا اور دس دن بعد4 مارچ کو ریفرنس دائر کردیا گیا ۔گواہوں کے بیان انکوئری میں نہیں تفتیش میں ریکارڈ کئے جاتے ہیں لیکن ایک بھی گواہ کا بیان تفتیش میں شامل نہیں نہیں کیا گیا۔اس موقع پر نیب کے وکیل نے کہا کہ ملزم پر فرد جرم عائد کی جائے اس کے بعد متفرق درخواستین سنی جائیں ۔عدالت نے ریمارکس دیئے کہ درخواست پہلی سنی جانی چاہئیں ورنہ انکا مقصد ختم ہوجائے گا۔بعد ازاں احتساب عدالت نے ڈاکٹرعاصم حسین اور دیگر کے خلاف 17ارب روپے کے کرپشن ریفرنس کی سماعت 29جولائی تک ملتوی کردیمتعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
کاندھوں کی سیاست ختم کرنے کیلئے سیاستدانوں کو مل بیٹھنا ہوگا، رانا ثنااللہ
-
خواجہ آصف نے عمران خان پر سمجھوتے کیلئے دبا ئوڈالنے کا دعویٰ مسترد کر دیا
-
وزیر اعظم 28 اپریل ورلڈ اکنامک فورم میں شرکت کیلئے سعودی عرب روانہ ہوں گے
-
مارچ کے مہینے میں آئی ٹی برآمدات سب سے زیادہ رہیں، شہباز شریف
-
قومی اسمبلی کا اجلاس مقررہ وقت پر شروع ہو گا اس میں تاخیر نہیں ہو گی، سردارایاز صادق
-
عدت پوری کیے بغیربیوی کی بہن سے شادی غیرقانونی قرار، ہائیکورٹ کا تحریری فیصلہ جاری
-
پاکستان کے معاشی حالات بہتر ہو رہے ہیں، وزیر اعظم شہباز شریف
-
پولیس وردی پہننے پر مریم نواز تنقید کی زد میں، پولیس کی وضاحت
-
عمران خان اور بشریٰ بی بی کےخلاف انتقام کی انتہا کردی گئی،سینیٹر علی ظفر
-
قومی معیشت کو نقصان پہنچانے والے عناصر کا احتساب ہو گا،ٹوبیکو، کھاد اور سیمنٹ فیکٹریوں میں ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے معاہدےمیں فراڈ کی کی تحقیقات کے لیے کمیٹی قائم کرنے کا حکم دے دیا ہے ، وزیر اعظم ..
-
پنجاب میں ہمارے گھروں میں بنا وارنٹ چھاپے مارے جا رہے ہیں،عمرایوب
-
الیکشن کمیشن نے آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کو تسلیم کرلیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.