پنجاب بھر میں608ٹریفک حادثات میں 17ا فراد جاں بحق،700زخمی

جمعہ 21 جولائی 2017 17:47

پنجاب بھر میں608ٹریفک حادثات میں 17ا فراد جاں بحق،700زخمی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جولائی2017ء) گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب کی608 مختلف مقامات پرروڈ ٹریفک حادثات رونما ہوئے جن میں17افرادجاں بحق جبکہ 700زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی اور تحصیل کے ہسپتالوںمیں منتقل کیا گیا۔ ان حادثات میں176افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں ریسکیوٹیموں نے جائے حادثہ پر فوری ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔

پنجاب کے مختلف اضلاع میں ہونے والے ان ٹریفک حادثات میں 17افراد جان کی بازی ہارگئے جن کی نعشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کیں گئیں۔ ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 270ڈرائیور،15کم عمرڈرائیور،335مسافراور95پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے ۔

(جاری ہے)

اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ113ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میںموصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت105متاثرین کے ساتھ پہلے ،فیصل آباد48حادثات میں58متاثرین کے ساتھ دوسرے اورملتان 41حادثات میں51متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔

ان ٹریفک حادثات کے کل700متاثرین میں526مرد اور174خواتین شامل ہیںجبکہ زخمی ہونیوالوںمیں106فراد کی اوسط عمر18سال سے کم اور415افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ 179زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں497موٹر سائیکلز،84آٹو رکشے،63موٹر کاریں،35مسافربسیں،23ٹرک اور47دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :