ایف آئی اے نے ظفر حجازی کا گرفتاری کے بعد ابتدائی بیان ریکارڈ کرلیا

ایف آئی اے کی تفتیش کے دوران چیئرمین ایس ای سی پی کی طبیعت ناساز، پمزہسپتال منتقل،کل جسمانی ریمانڈ کیلئے سینئر سول جج کے روبروپیش کیاجائے گا۔میڈیارپورٹس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 21 جولائی 2017 17:12

ایف آئی اے نے ظفر حجازی کا گرفتاری کے بعد ابتدائی بیان ریکارڈ کرلیا
اسلام آباد(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔21جولائی 2017ء ) : وفاقی تحقیقاتی ایجنسی نے ظفر حجازی کاگرفتاری کے بعد ابتدائی بیان ریکارڈ کرلیا،تاہم چیئرمین ایس ای سی پی کوطبیعت ناسازی کے باعث پمزہسپتال منتقل کردیاگیا۔ میڈیارپورٹس کے مطابق ایف آئی اے نے چیئرمین ایس ای سی پی ظفرحجازی کو چوہدری شوگرملزریکارڈ میں ٹمپرنگ کے الزام میں ضمانت خارج ہونے پرآج احاطہ عدالت سے ہی گرفتارکرلیاتھا۔

(جاری ہے)

ذرائع ایف آئی اے کے مطابق ظفر حجازی سے 2روز کی تفتیش کے دوران کئی سوالوں کے جواب نہیں ملے۔جس کے پیش نظر ایف آئی اے نے ظفرحجازی سے پوچھ گچھ کیلئے نیاسوالنامہ تیار کرلیا۔نیا سوالنامہ دیکھتے ہی ظفر حجازی کی طبیعت خراب ہوگئی۔جس کے باعث ایف آئی اے ٹیم نے انہیں پمزہسپتال میں منتقل کردیاہے۔ذرائع کاکہناہے کہ ایف آئی اے ظفر حجازی کوعدالت میں کل سینئر سول جج کے روبروپیش کیاجائے گا۔جس میں جسمانی ریمانڈ لینے کی استدعا کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :