چمن میں دوگروپوں تصادم ،ایک شخص جاں بحق ،ایک زخمی، پنجگور سے 70 سالہ شخص کی لاش برآمد

جمعہ 21 جولائی 2017 17:37

چمن۔21جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جولائی2017ء) چمن میں دوگروپوں میں تصادم سے ایک شخص جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔لیویزکے مطابق جمعہ کو چمن کے علاقے میرعلیزئی میں اچانک دوگروپوں تصادم ہواجس کے نتیجے میں ایک جاں بحق جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوگیا۔

(جاری ہے)

لیویز اطلاع ملتے ہی موقع پرپہنچ کر لاش اورزخمی کو مقامی ہسپتال منتقل کردیاجہاں زخمی طبی امداددی جارہی ہے۔لیویز نے کشیدگی پرقابوپانے کیلئے مزید نفری طلب کرلی۔دریں اثناء پنجگورکے علاقے چکول میں 70 سالہ شخص کی لاش برآمدہوئی جنکی شناخت واحد بخش کے نام سے ہوئی ۔ لیویز اس سلسلے میں تفتیش شروع کردی۔

متعلقہ عنوان :