ڈپٹی کمشنر کا دریائے راوی کے حفاظتی بندوں اور پشتوں کا معائنہ

جمعہ 21 جولائی 2017 17:37

اوکاڑہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جولائی2017ء) ڈپٹی کمشنر صائمہ احد نے دریائے راوی کے حفاظتی بندوں اور پشتوں کا معائنہ کیا ، سیلابی پانی سے دریا سے ملحقہ علاقو ں کو بچانے کیلئے فول پروف انتظامات کرنے کی ہدایت، اس موقع پر ایکسیئن ایل بی ڈی سی محمد ثاقب رحمانی نے کنڈ بوہڑ سمیت دریائے راوی کے دوسرے حصوں پر بنائے گئے بندوں و پشتوں سے متعلق بریفنگ دی ،ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ حالیہ مون سون بارشوں اور کسی بھی غیر متوقع سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تمام سرکاری محکمے الرٹ رہیں، سرکاری محکموں کے پاس جو مشینری موجود ہے اس کو چالو حالت میں رکھا جائے تاکہ ضرورت پڑنے پر مشینری فوراًًً دستیاب ہو سکے۔