عوام کوتھانوں میںعزت و احترام دینا پولیس کا فرض ہے، ڈی پی او

جمعہ 21 جولائی 2017 17:37

اوکاڑہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جولائی2017ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر حسن اسد علوی نے کہا ہے کہ عوام کوتھانوں میں انصاف کی فراہمی کے ساتھ ساتھ عزت و احترام دینا پولیس کا فرض ہے، تھانوں میں انصاف کے حصول کے لیے آنے والے سائلین کو سازگارماحول کی فراہمی اور زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنا پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے طیب سعید شہید پولیس لائن میں افسران سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر ایس پی انویسٹی گیشن زنیرہ نور اور اے ایس پی نوشیروان علی بھی موجود تھے، ڈی پی اونے کہا کہ آئی ٹی روم،کنٹرول وکانفرنس روم میں جدید تقاضوں کے مطابق تعمیری کام کیا جارہا ہے تاکہ محرم الحرام اور دیگر اہم دنوں میں ضلع بھر میں سکیورٹی فول پروف بنائی جاسکے، ڈی پی اونے کہا کہ جس طرح پولیس دیگر شعبوں میں بہتری لارہی ہے اسی طرح ضلع بھر کے تھانوں میں فرنٹ ڈیسک کے قیام کے بعد سائلوں کے لیے بہترین ویٹنگ روم کا قیام بھی عمل میں لایا جا رہا ہے تاکہ انصاف کے حصول کے لیے آنے والے شہریوں کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

متعلقہ عنوان :