پنجاب حکومت مریضوں کو مفت ادویات کی فراہمی پر اربوں روپے خرچ کر رہی ہے، ڈ ی سی اوکاڑہ

جمعہ 21 جولائی 2017 17:37

اوکاڑہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جولائی2017ء) ڈپٹی کمشنر صائمہ احد نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت سرکاری ہسپتالوں میں آنے والے مریضوں کو بہترین علاج معالجہ اور مفت ادویات کی فراہمی کیلئے اربوں روپے خرچ کر رہی ہے ، سرکاری ملازمین کو اپنی ذمہ داریاں فرض سمجھ کر ادا کرنی چاہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے بنیادی مرکز صحت کنڈ بوہڑ کا اچانک دورہ کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے بنیادی مرکز صحت میں ادویات کا سٹور ،سٹاک رجسٹر ،او پی ڈی میں جاری ہونے والی ادویات کا رجسٹر بھی چیک کیا، انہوں نے ڈاکٹرز و پیرا میڈیکل سٹاف کو ہدایت کی کہ وہ مریضوں کے علاج معالجہ اور ان کی دیکھ بھال کے لئے لگن ،محنت اور فرض شناسی سے خدمات سر انجام دیں۔

متعلقہ عنوان :