پنجاب بھر میں 608 ٹریفک حادثات ، 17ا فراد جاں بحق، 700 زخمی

جمعہ 21 جولائی 2017 17:22

پنجاب بھر میں 608 ٹریفک حادثات ، 17ا فراد جاں بحق، 700 زخمی
لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جولائی2017ء) پنجاب بھر میں 608 ٹریفک حادثات میں 17ا فراد جاں بحق جبکہ 700 زخمی ہو گئے، زخمیوں کوفوری طور پر نزدیکی ضلعی اور تحصیل کے ہسپتالوںمیں منتقل کیا گیا، ان حادثات میں176افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں ریسکیوٹیموں نے جائے حادثہ پر فوری ابتدائی طبی امداد فراہم کی، جاں بحق افراد کی نعشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کی گئیں، ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 270ڈرائیور،15کم عمرڈرائیور،335مسافراور95پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے ۔

(جاری ہے)

اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ113ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میںموصول ہوئیں، جن میں صوبائی دارالحکومت105متاثرین کے ساتھ پہلے ،فیصل آباد48حادثات میں58متاثرین کے ساتھ دوسرے اورملتان 41حادثات میں51متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔

متعلقہ عنوان :